PDA

View Full Version : نماز بمع ترجمہ



Admin-2
02-26-2019, 12:31 PM
[right] [right] 🌹..تكبيرِ تحريمہ..🌹 🌹اَللّٰهُ اَكْبَر 🍃اللہ سب سے بڑا ہے.
🌹.. ثناء..🌹

🌹سُبْحٰنَكَ اللّٰهُمَّ وَبِـحَمْدِكَ

🍃اے اﷲ! میں تیری حمد کے ساتھ تیری پاکیزگی بیان کرتا ہوں

🌹وَتَـبَارَكَ اسْمُكَ
🍃اور تیرا نام بہت بابرکت ہے

🌹 وَتَـعَالٰى جَدُّكَ
🍃اور تیری شان بلند ہے

🌹وَلَآ اِلٰهَ غَيْـرُكَ.
🍃اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔



🌹..تعوذ..🌹

🌹 اَعُوْذُ باِللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيمِ.
🍃ميں پناہ مانگتا/مانگتى ہوں اللہ کی،شیطان مردود كے شر سے


🌹..تسميہ..🌹

🌹 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ .
🍃 شروع کرتا/كرتى ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے


🌹..سورت الفاتحہ..🌹


🌹اَلْـحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ
🍃تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لیے ہیں جو پالنے والا ہے تمام جہانوں کا۔

🌹- الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
🍃نہایت رحم کرنے والا، بڑا مہربان ہے۔

🌹مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ ط
🍃مالک ہے یومِ جزا کا

🌹اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ ط
🍃تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے ہم مدد چاہتے ہیں۔

🌹اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ
🍃دِکھا ہمیں سیدھا رستہ،

🌹صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِم ْ
🍃ان لوگوں کا رستہ جن پر تو نے انعام کیا،

🌹غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّآلِّيْنَ
🍃نہ كہ ان لوگوں كا رستہ جن پر تیرا غضب ہوا اور جو گمراہ ہوئے



🌹..سورة الا اخلاص..🌹


🌹قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ
🍃(آپ) کہہ دیجيئے: وہ اﷲ ایک ہے،

🌹اَللّٰهُ الصَّمَدُ
🍃ﷲ بے نیاز ہے

🌹لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ
🍃نہ اس نے كسى كو جنا، اور نہ وہ کسی سے جنا گيا

🌹وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ
🍃اور اس کے جوڑ کا کوئى نہيں۔



🌹رکوع🌹
یعنی جھکنے کی حالت کی تسبیح

🌹سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيْمِ
🍃پاک ہے میرا رب عظمت والا



🌹..قومہ..🌹
یعنی رکوع سے اٹھتے وقت کی تسبیح


🌹سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهٗ
🍃ﷲ نے سن لی جس نے اس کی تعریف کی

🌹رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ
🍃اے ہمارے رب تیرے ہی لیئے سب تعریف ہے۔




🌹..سجدے کی دعا..🌹

🌹سُبْحَانَ رَبِّىَ الْاَعْلٰى
🍃پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے




🌹..تشہد..🌹

🌹اَلتَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّـيِّـبَاتُ
🍃(میری) تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اﷲ ہی کے لیئے ہیں،

🌹 السَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّـهَا الـنَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَـرَكَاتُهٗ
🍃اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اﷲ کی رحمت اور اس کی برکات ہوں،

🌹اَلسَّلَامُ عَـلَـيْـنَا وَعَلٰى عِبَادِ اللّٰهِ الصّٰلِحِيْنَ
🍃ہم پر اور اﷲ کے (دیگر) نیک بندوں پر بھی سلام ہو،

🌹اَشْهَدُ اَنْ لَّآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
🍃میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں

🌹وَاَشْهَدُ اَنَّ مُـحَمَّدًا عَـبْدُهٗ وَرَسُوْلُهٗ
🍃اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلى الله عليه واله وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔



🌹..درودِابراہيمى..🌹

🌹 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ
🍃اے اﷲ! رحمت نازل فرما محمد (صلى الله عليه واله وسلم) پر اور آلِ محمد (صلى الله عليه واله وسلم) پر

🌹 کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ
🍃جیسے تونے رحمت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آلِ ابراہیم پر،

🌹اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ
یقیناً تو قابلِ تعریف، بڑی شان والا ہے

🌹 اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ
🍃اے اﷲ! برکت نازل فرما محمد(صلى الله عليه واله وسلم) پر اور آلِ محمد(صلى الله عليه واله وسلم) پر

🌹 کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ
🍃جیسے تونے برکت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آلِ ابراہیم پر،

🌹 اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ
🍃یقیناً تو قابلِ تعریف، بڑی شان والا ہے

🌹..دعا
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ 🍃اے میرے پروردگار مجھ کو نماز کا پابند بنا دے
🍃اور میری اولاد کو بھی۔

🍃اے ہمارے پروردگار میری دعا قبول فرما





رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (http://quran.ksu.edu.sa/tafseer/katheer/sura14-aya41.html) پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان والوں کو اس دن معاف کر دینا جب حساب قائم ہو گا۔ 🌹..سلام..🌹 🌹اَلسَّلَامُ عَلَيْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ 🍃سلام ہو تم پر اور رحمت ﷲ کی۔