چھٹا مرحلہ
Real Love Story

:چھٹا مرحلہ کروانے کے مقاصد
اس مرحلے میں ہم ایک تو زندگی کے ایسے بڑے بڑے واقعات میں اللہ کے پیار کو تلاش کرتے ہیں جو بظاہر مایوس کن اور تکلیف دہ ہوں۔ اور جن کی وجہ سے ہم پریشانی میں گھر جائیں اور جب وہ پیش آئے ہوں اس وقت ان معاملات اور واقعات میں چھپا اللہ کا وہ پیار نہ ڈھونڈ سکیں جو ان میں موجود تو ہوتا ہے لیکن اللہ پر یقین اور دل کے ایمان کی کمی کی وجہ سے ہم اسے تلاش نہیں کر پاتے۔ اس کے علاوہ ہم کائنات میں پھیلے عجائبات اور زندگی کے چھوٹے چھوٹے معمولات اور واقعات میں اس وقت فوری طور پر ہم پر جلوہ گر ہونے والے اللہ کے پیار کو تلاش کرتے ہیں جو اسی ایک لمحے میں ہمارے دل پر اللہ کے پیار کی جلوہ گری کر کے ہمارے دل کو اللہ کے پیار کے یقین سے بھر دیتا ہے۔

اس مرحلے میں جب ہم پہلے سے اپنی زندگی میں رونما ہوچکے بڑے بڑے واقعات میں سے اللہ کا پیار ڈھونڈتے ہیں تو اس مایوسی اور مظلومیت میں سے نکلتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کچھ برا ہوا تھا ۔ یوں اللہ کے پیار کے احساس دل میں اترتے ہیں تو یقین مضبوط ہوتا ہے کہ اللہ ہمارا خیال رکھنے والا ہے اور ہمیشہ ہمارے لیےبہترین فیصلہ کرتا ہے۔

جب ہمیں ہماری زندگی کے ماضی کے بڑے بڑے واقعات میں اللہ کا پیار نظر آنے لگتا ہے تو ہم اپنے موجود ہ حالات میں کسی بھی طرح کے معاملات اور واقعات میں اللہ کے یقین پر کھڑے رہتے اور اس کی رضا میں راضی رہتے ہیں کہ وہ ہمارے لیےجو کر رہا ہے وہی بہترین ہے۔ بے شک کہ یہ بات اس وقت ہماری سمجھ میں نہیں آر ہی ہوتی مگر وہ بہتری پیار کی صورت میں موجود ضرور ہوتی ہے۔

اللہ سے پیار کا احساس دل کی قوتِ ایمانی کو بڑھاتا ہے تو ہمارے اندر احساس، سوچ اور عمل میں تبدیلی آتی ہے۔ اور ہم خود کو اللہ کے احکام کے تابع رکھنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں کہ کچھ ایسا نہ ہو جائے جو ہم سے بے انتہا پیار کرنے والے اللہ کو ناپسند ہو۔

اس مرحلے میں ہم اپنے معمولات اور عجائبات میں سے ہر لمحہ اللہ کا پیار ڈھونڈنے لگتے ہیں تو ہم ہر لمحہ خود کو اللہ کی محبت کے حصار میں محسوس کرتے ہیں۔ یہ چیزہمارے دل میں اللہ کی محبت کو بڑھاتی ہے۔ اور ہمارا اللہ سے قربت کا رشتہ نہ صرف استوار ہوتا ہے بلکہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جار ہا ہوتا ہے۔


ٹریننگ کرنے والے کے لیے ہدایات
اس مرحلے کا نام ہے
Real Love Story
اس مرحلہ میں اپنی زندگی کے ایسے واقعات بتانے ہیں جواُ س وقت کے حالات کے مطابق آپ کو اپنے لیےپریشانیوں اور مشکلات میں گھرجانے والے لگے۔ آپ تب مایوس ہوئے اور شکوے میں بھی گئے ۔پر گزرے وقت نے اس حقیقت کو عیاں کیاکہ اصل میں تو اللہ آپ کو اس سے زیادہ بہترین حالات کی راہ پر لا رہا تھا ۔ اور آپ کے ساتھ ان حالات کے اتار چڑھاﺅ/ اپ ڈاﺅن ہونے میں اللہ کاآپ سے انتہائی پیار چھپا ہوا تھا۔


Real Love Story
چار حصوں میں ہونی چاہے

پارٹ 1....واقعہ
پارٹ2....اس وقت دل کی پریشانی و مایوسی یا بے یقینی کی حالت
پارٹ3....پھر حالات کس رخ بدلے
پارٹ4....اس سارے اپ ڈاﺅن میں آپ نے اپنے لیے اللہ کا پیار کیسے اور کس درجے کا ڈھونڈا