User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: 1. حضرت محمد مصطفی ﷺکی پیدائش

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    1. حضرت محمد مصطفی ﷺکی پیدائش


    حضرت محمد مصطفی ﷺکی پیدائش

    چاہ ذم ذم بہت سالوں سے دب چکا تھا اور اس کا نشان بھی کسی کو معلوم نہ رہا۔ حضرت عبدالمطلب کو خواب میں اس کو کھودنے کا اشارہ ہوا تو اپنے صاحبزادے حارث کے ساتھ چاہ ذم ذم کو کھودنے لگے۔انہوں نے منت مانی کہ اگر میں اپنے سامنے اپنے دس بیٹوں کو جوان دیکھ لوں تو ایک کو اللہ کی راہ میں قربان کروں گا۔ آپ کے بیٹے جوان ہوئے تو سب کو لے کر کعبہ میں آئے اور قرعہ ڈالا تو حضرت عبداللہ ؓ کا نام نکلا۔ عبدالمطلب کو بیٹوں اور قریش نے کہا کہ اونٹوں کی قربانی پر قرعہ ڈالیں۔پہلے100أونٹوں یا حضرت عبداللہؓ کا قرعہ ڈالا تو حضرت عبداللہؓ کا نام نکلا۔ اس طرح بڑھتے بڑھتے110أونٹوں کے قرعے میں اونٹوں کا نام نکلا۔حضرت عبدالمطلب نے100 اونٹوں کی قربانی دی۔

    حضرت عبداللہؓ، نور محمد ی ﷺ کی وجہ سے بہت حسین و جمیل تھے۔ حضرت عبدالمطلب نے ان کی شادی بنو زاہرہ کے سردار کی بیٹی حضرت آمنہ سے کردی۔جب نور محمد ی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آمنہؓ کے اندر منتقل ہوا تو اس سال قریش میں سخت قحط سالی تھی۔ اس نور کی برکت سے زمین پر سبزے کی مخملی چادربچھ گئی۔ پھل دار درخت پھل سے لد گئے اور مکہ میں بہت فراخ سالی ہوگئی۔ کعبہ میں بت منہ کے بل گر گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ نے سنا کہ کوئی کہہ رہا ہے تیرے پیٹ میں جہان کا سردار ہے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ماں کے پیٹ میں دو ماہ کے ہوئے تو حضرت عبدالمطلب نے حضرت عبداللہ کو تجارت کے لئے ملک شام بھیجا۔ واپسی پر مدینہ میں بنو عدی میں ٹھہرے اور بیمار ہوکر وفات پائی۔جب چاند کے حساب سے9 ماہ پورے ہوئے تو 12ربیع الاول سوموار کے دن فجر کے وقت جب کہ ابھی آسمان پر بعض ستارے نظر آرہے تھے ۔ پیارے آقائے دوجہان صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں اس حالت میں تشریف لائے کہ دونوں ہاتھ زمین پر اور سر آسمان کی طرف اٹھائے ہوئے تھے۔ بدن مبارک پاکیزہ اور کستوری کی خوشبو سے معطر، ناف بریدہ اور ختنہ کئے ہوئے، چہرہ مبارک چودھویں رات کے چاند کی طرح نورانی، آنکھیں سرمگین ،دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت درخشاں تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے ان کو بلایا گیا۔ بہت خوش ہوئے اور پوتے کو لے کر خانہ کعبہ گئے اور دعا کی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو لہب کو ان کی لونڈی ثویبہ نے خبر دی تو انہوں نے خوشی میں ثویبہ کو آزاد کردیا۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے وقت غیب سے بہت عجیب و غریب خلاف عادات امور ظاہر ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے حرم شریف کی پست زمین اور ٹیلے روشن ہوگئے اور مکہ مکرمہ کے رہنے والوں کو شام کے کسریٰ کے محل نظر آئے۔شیاطین آسمانوں پر جاکر غیب کی خبریں لاتے اور کاہنوں کو کچھ بڑھا چڑھا کر بتاتے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری کے بعد ان کا وہاں آنا جانا بند ہوگیا اور فرشتے شہاب ثاقب سے آسمانوں کی حفاظت کرتے۔ اس کا ذکر سورة صفات میں بھی ہے۔کسریٰ کے محل کے14کنگرے گر گئے۔یہ اس طرف اشارہ تھا کہ14بادشاہوں کے بعد ملک خراس مسلمانوں کے قبضے میں آجائے گا اور ایسا ہی ہوا۔خراس کے آتش کدوں میں آگ بجھ گئی۔ آتش پرستوں نے بہت کوشش کی مگر نہیں جلتی تھی۔
    Last edited by Admin-2; 03-01-2017 at 03:54 PM.

Similar Threads

  1. 8:حضرت محمد بن حنفیہؓ کا مشورہ
    By Admin-2 in forum 8:محمد بن حنفیہؓ
    Replies: 0
    Last Post: 05-04-2017, 03:34 PM
  2. 43:فضائلِ صحابہ کرامؓ
    By Admin-2 in forum 43: صحابہ کرامؓ
    Replies: 0
    Last Post: 05-03-2017, 05:02 PM
  3. 2.حسن مصطفیٰ ﷺکا ظہورِ کامل
    By Admin-2 in forum 1.حُسن مصطفیٰﷺ
    Replies: 0
    Last Post: 03-02-2017, 11:34 AM
  4. 1.حضرت محمدمصطفیﷺ کی جوانی
    By Admin-2 in forum 3:آپ ﷺ کی جوانی
    Replies: 0
    Last Post: 03-01-2017, 02:38 PM
  5. 1.حضرت محمد مصطفی ﷺ کا بچپن
    By Admin-2 in forum 2:آپ ﷺ کا بچپن
    Replies: 0
    Last Post: 03-01-2017, 02:28 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •