User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: حکمت کی با تیں

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    حکمت کی با تیں

    حکمت کی با تیں

    ایک مرتبہ آپ کی محفل میں حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ ، حضرت مالک بن دینا رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت شفیق بلخی رحمتہ اللہ علیہ موجود تھے۔ ان بزرگوں میں حقیقت صدق پر گفتگو شرو ع ہو گئی۔ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا : ” جو شخص اپنے مالک کی مار پر صبرنہ کر ے وہ اپنے دعوے میں صادق نہیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا اس میں خود پسندی کی بو ہے۔ شفیق بلخی رحمتہ اللہ علیہ بو لے۔ ” جو اپنے مالک کے رحم پر شکر نہ کرے وہ سچا نہیں “ فرمایا اس سے بھی بلند ہو نا چاہئے۔ مالک بن دینار رحمتہ اللہ علیہ کہنے لگے کہ۔ ” جسے دوست سے زخم کھا کر کوئی ندامت نہ ہو وہ سچائی میں نہیں۔“ فرمایا اس سے بھی معیا ر بلند ہونا چاہئے۔ سب نے فرمایا تو پھر آپ ہی فرما دیجئے بولیں۔ ” جو شخص مشاہدہ مطلوب میں اپنے درد و زخم کو فرامو ش نہ کرے وہ اپنے دعوے میں سچا نہیں۔ یہ کوئی بڑی با ت بھی نہیں کہ زنان مصر حضرت یو سف علیہ السلام کے مشاہد ہ جمال میں اپنے زخموں کے درد کو بھی بھول گئی تھیں۔ پھر اگرمشاہدہ الہٰی میں کوئی کسرنہ رہے تو یہ کوئی تعجب انگیز امر نہیں۔
    آپ کی علالت کی اطلاع پا کر عبدالواحد عا صی رحمتہ اللہ علیہ اور سفیا ن رحمتہ اللہ علیہ عیادت کو گئے۔ اتنی ہیبت تھی کہ دونوں خاموش رہے اور زبان سے کچھ نہ نکلا آخر آپ کے فرمانے پر سفیان رحمتہ اللہ علیہ نے کہا اپنی صحت کے لیے دعا کیجئے۔ فرمایا جا نتے ہوکہ علا لت اس کے حکم کے بغیر ممکن نہیں اور پھر ایسا کہتے ہو۔ میں اس کی مرضی کیخلاف اس سے کیوں درخواست کر سکتی ہوں؟ کہ دوست کی مرضی کے خلاف کرنا درست نہیں۔ پو چھا کسی چیز کی خوا ہش بھی ہے فرمایا۔ بار ہ بر س سے ترکی خرمے کھانے کو دل چاہتا ہے، جو بہت ارزاں فروخت ہو تے ہیں۔ لیکن میں نے نہیں کھائے کہ کنیز ہوں اور کنیز کی کوئی آرزو نہیں ہو سکتی۔ وہ نہ چاہے اورمیں چاہوں تو یہ اصلا کفر ہو گا۔ یہ عا شقانہ شان حضرت را بعہ رحمتہ اللہ علیہ ہی کا حصہ تھی۔ واقعی عشق صادق، مر ضی محبوب ہی میں اپنی خوشی تلاش کرتا ہے۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 03:48 AM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •