User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: کرامات

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    کرامات

    کرامات

    اللہ تعالی نے ان کو بہت سی کرامات سے مخصوص کیا تھا۔ ایک روز خواجہ نماز مغرب کے وقت ان کے حجرہ کے پاس سے گزرے وہ تکبیر نماز کہہ کر نماز میں مشغول ہو گئے۔ خواجہ حسن بصری اندر آے مگر ان کے پیچھے نماز میں کھڑے نہ ہوے کیونکہ وہ عربی زبان کو صحیح ادا نہیں کر سکتے تھے۔ خواجہ صاحب نے رات کو خواب میں ذات باری کو دیکھا اور پوچھا '' بارے خدایا ! تیری رضا کس چیز میں ہے۔ ‏‏''
    ارشاد ہوا : اے حسن ! تجھے میری رضا کا مقام ملا مگر تو مستفید نہ ہو سکا، اگر کل رات حبیب کے پیچھے نماز ادا کر لیتا تو اس کی صحت نیت تجھے عبادت کی حقیقت سے آشنا کر دیتی اور میں تجھ سے راضی ہو جاتا۔
    مشائخ طریقت میں مشہور ہے کہ جب خواجہ حسن بصری حجاج کی پکڑ دھکڑ سے بھاگ کر حبیب کے حجرے میں پناہ گزیں ہوے تو حجاج کے سپاہیوں نے حبیب سے پوچھا : '' کیا تو نے حسن بصری کو کہیں دیکھا ہے ؟ '' – حبیب رحمۃ اللہ علیہ نے جواب دیا – دیکھا ہے اور وہ میرے حجرے میں بند ہے – سپاہی حجرے میں گئے وہاں کسی کو نہ پایا اور سمجھے کہ حبیب رحمۃ اللہ علیہ نے ان کا مذاق اڑایا ہے اس پر سختی کی – حبیب نے قسم کھائی : دوبارہ ، سہ بارہ حجرے کی تلاشی لی گئی مگر خواجہ حسن بصری کہیں نظر نہ آے – جب سپاہی واپس چلے گئے تو خواجہ صاحب حجرے سے باہر نکلے اور فرمایا : حبیب ! تیری برکت سے میں کسی کو نظر نہیں آیا مگر تو نے ظالموں سے کیوں کہا کہ میں حجرے میں بند ہوں – حبیب نے جواب دیا : یہ میری برکت نہ تھی – صرف میرے سچ بولنے کی برکت تھی – اگر میں جھوٹ بولتا تو شاید ہم دونوں رسوا ہوتے۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 03:58 AM.

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •