User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: ارشادات و اقوال

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ارشادات و اقوال

    ارشادات و اقوال

    جنید ؒ فرماتے ہیں میرے نزدیک سری سقطی سے بڑا کوئی عابد نہیں 92سال وہ زندہ رہے لیکن مرض الموت کے علاوہ میں نے
    انہیں لیٹا ہوا نہیں دیکھا۔
    جنید ؒ کا قول ہے کہ ایک مرتبہ میں انکی عبادت کیلئے گیا تو میں نے طبیعت کے بارے میں پو چھا تو انہوں نے ایک شعر پڑھا کَیْفَ أشْکُوْ إلٰی طَبِیْبِیْ مَا بِیْ وَالَّذِیْ بِیْ أصَابَنِیْ مَنْ طَبِیْبِیْ “ـکہ میں اپنی بیماری کی اپنے معالج کو کیسے شکایت کروں اور جو مرض طبیب کی جانب سے پیدا ہوا ہو اس سے کیا شکایت کروں جنید ؒ کہتے ہیں کہ اس کے بعد ہوا کیلئے میں ان پر پنکھا چلانا شروع کیا تو انہوں نے فر مایا جو شخص اندر سے جل کر ختم ہو گیا ہو اس کو یہ پنکھا کیا فائدہ دے گا پھر انہوں یہ اشعار پڑھے ۔ “ دل جل رہا ہے اور آنسو جاری ہیں اور مصائب جمع ہیں اور صبر کا پیالہ لبریز ہو چکا ہے ۔ان کاموں کے نتیجے میں جو اس نے خواہش نفس اور شوق سے کئے ہوں ، کیا سکون ملے گا جس کا اپنا گھر نہ ہو ۔اے خدا اگر میرے مقدر میں کچھ سکون ہے تو موت تک مجھے وہ عطا کر دے۔“
    جنید ؒ فرماتے ہیں میں نے ان سے نصیحت کی درخواست کی تو فر مایا کہ غلط لوگوں کی صحبت مت اختیار کرو اور اچھے لوگوں کی صحبت میں رہنے کے وقت بھی اللہ کو مت بھولو۔
    سری سقطی فرماتے ہیں کہ میں نےمعروف کرخی کو یہ ارشاد فرماتے سنا: جس نے اللہ کے مقابلے میں بڑائی چاہنے کا ارادہ کیاتووہ اُسے بری طرح پچھاڑ دے گا،جس نے اس سے لڑائی کا ارادہ کیا تو وہ اسے ذلیل کر دے گا، جس نے اس کو دھوکا دیناچاہا تووہ اسے اس کی سزا دے گا اور جس نے اس پر بھروسا کیا تووہ اسے نفع دے گا اور جس نے اس کے لئے عاجزی کی تو وہ اُسے بلند رتبہ عطا فرمائے گا۔
    معروف کرخی کی بارگاہ میں عرض کی گئی: دل سے دنیا کی محبت نکالنے کا نسخہ کیا ہے؟ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّوَجَلَّ سے سچی محبت اور لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤکرنا۔ اور خالص محبت کی علامات تین ہیں:
    وعدہ پورا کرنا۔۔۔
    بغیرسوال کے عطا کرنا اور۔۔۔
    کوئی سخاوت نہ کرے پھر بھی اس کی تعریف کرنا۔۔۔
    مُحَبِّین کی علامات بھی تین ہیں:
    رضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کی جستجومیں رہنا۔۔۔
    اسی کی ذات میں مشغول رہنا اور۔۔۔
    ہمیشہ اسی کی پناہ طلب کرنا۔۔۔
    ابن خلکان کہتے ہیں کہ سری سقطیؒ اکثر یہ اشعار پڑھا کرتے تھے ۔ “جب میں نے محبت کا دعویٰ کیا تو محبوب نے کہا کہ جھوٹ ہے کیونکہ آپ کے اعضاء پر گوشت موجود ہے ۔ جب تک جسم پر گوشت ہے اس وقت تک محبت کا دعویٰ غلط ہے اور اسی طرح جب تک اتنا مدہوش نہ ہو جائے کہ کسی بھی پکارنے والے کا جواب نہ دے اس وقت تک محبت کا دعویٰ کرنا صحیح نہیں“ ۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 04:16 AM.

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •