User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: وعظ و درس و تدریس

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    وعظ و درس و تدریس

    وعظ و درس و تدریس

    آپ نے طویل عرصہ درس و تدریس وعظ و تزکیہ کا فریضہ انجام دینے میں گذارا۔ آپ کے حلقہ درس و تدریس وعظ و تذکیہ سے لاکھوں بندگانِ خدا فیضیاب ہوئے۔
    حضرت جنید اپنے وعظ کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے وعظ کہنا یونہی شروع نہیں کیا بلکہ چالیس ابدال کے اصرار بیحد اور مرشد گرامی کے حکم، آقائے کائنات ﷺ کی ایماء پر کیا ہے ۔ فرماتے ہیں کہ ایک شب زیارت رسول ﷺ سے مشرف ہوا ۔ رسول اللہ ﷺ فرمارہے ہیں اے جنید، لوگوں کے سامنے وعظ کہو ،کیونکہ تمہارے وعظ سے ان کو ہدایت ملے گی اور اللہ تعالیٰ تمہارے کلام کو ایک عالم کی نجات کا ذریعہ بنائے گا۔ صبح حضرت سری سقطی کی خدمت میں پہنچے اور خواب عرض کرناچاہتے تھے کہ حضرت سری نےفرمایا مشائخ کبھی سفارش قبول نہ کی میں نے بھی کہا پھر بھی قبول نہ کیا اب رسول اللہ ﷺ کا حکم آیا ہے ان کا ہی حکم مان لو ،حضرت جنید بغدادی نے عرض کیا آپ اس بات کو کیسے جان گئے، حضرت سری فرماتے ہیں میں نے خواب میں اللہ کو فرماتے سنا کے ہم نے محمد ﷺ کو جنید کے پاس بھیجا ہے کہ آپ جنید کووعظ گوئی کی تاکید کریں حضرت جنید نے کہا کہ ،میں اس شرط پر وعظ کہہ سکتا ہوں کہ چالیس افراد سے زیادہ کا مجمع نہ ہو، آپ کی مجلس وعظ میں موجود چالیس افراد میں سے22افراد پر غشی طاری ہوئی اور اٹھارہ انتقال کرگئے۔ حضرت شیخ فرید الدین عطارؒ نے منطق الطیر میں حضرت جنیدؒ کی مجلس وعظ کا تذکرہ اس طرح کیا ہے کہ مقتدائے دین جو ایک بحر زخار کی مانند ہیں انہوں نےایک رات بغداد میں تقریر کی ایسی تقریر کہ اُس کی عظمت کے سامنے بلند آسمان بھی تشنگی میں اپنا سر آستانہ پر رکھ دیا۔ حضرت جنیدؒ کے وعظ کے بارے میں اُوپر جو واقعہ گذرا ایسی طرح ایک اور واقعہ ایک بزرگ سے منقول ہے کہ کسی بزرگ نے خواب میں دیکھا کہ حضور اکرم ﷺ تشریف فرماہیں ، اور حضرت جنیدؒ حاضر خدمت ہیں ، اتنے میںایک حاضر ہوا اور حضور اکرم ﷺ سے فتویٰ طلب کیا ۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا یہ فتویٰ جنید سے لے لو ۔ وہ شخص عرض کرنے لگا یارسول اللہ ﷺ ، آپﷺ کی موجودگی میں کسی دوسرے سے میں فتویٰ کیونکر لے سکتا ہوں ۔حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا تمہیں معلوم نہیں کہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام کو جس طرح اپنی اپنی اُمت پر ناز ہے ، اُسی طرح مجھے اپنی اُمت میں سے جنید پر ناز ہے۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 06:11 PM.

Similar Threads

  1. 44:عظمتِ آقائے دو جہاںﷺ
    By Admin-2 in forum 44:آقائےدوجہاںﷺ
    Replies: 0
    Last Post: 05-03-2017, 05:06 PM
  2. سوال22: دوسروں پر نظر-سفر متاثر کیسے؟
    By Admin-2 in forum سوالاََ جواباََ
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 11:26 PM
  3. 68:معشوق کی نظر سے دیکھنا
    By Admin-2 in forum عشق ٹپس
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 07:06 PM
  4. 40:عشق بد لحاظ ہوتا ہے
    By Admin-2 in forum عشق ٹپس
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 05:18 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 02-21-2017, 06:58 PM

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •