User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: وصال

  1. #1
    Senior Member
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    150
    Thanked: 2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    وصال

    وصال

    آپ 19 ذیقعدہ 162ھ کو اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔ ایک دوسری روایت کے مطابق آپ 8ربیع الاول 165ھ کو اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔آپ کا مزار اقدس بغداد میں ہے۔ امام محمد کا بیان ہے کہ میں ان کی خدمت میں گھر حاضر ہو کر کسی مسئلہ میں رجوع کرتا تھا تو اگر ان کے دل میں انشراح ہو اکہ اس مسئلہ کہ مجھے اپنے دین کے اصلاح کے لیے ضرورت ہے تو جواب دیتے ورنہ تبسم فرما کر مجھے ٹال دیتے تھے کہ ہمیں کام ہے ہمیں کام ہے۔ یہ امام اعظم ابوحنیفہ کے جلیل القدر شاگرد اور مشہور تارک الدنیا عبادت گزار بزرگ ہیں جس رات میں ان کی وفات ہوئی بہت سےمشائخ نے اس رات میں یہ خواب دیکھا کہ جنت میں خوب زینت کی جارہی ہے اور ہرطرف نور ہی نور پھیلا ہوا ہے۔ تو مشائخ نے خواب ہی میں پوچھا کہ یہ کون سی رات ہے تو آواز آئی کہ اس رات میں داؤد طائی کی وفات ہوگئی ہے۔ ہر طرف فرشتوں کا ہجوم ، یہ آرائش اور چہل پہل ان کی روح کی آمد آمد کے لیے ہے۔
    عبد اللہ بن مبارک فرماتے تھے کہ بس دنیا سے اتنا ہی سروکار رکھنا چاہئے جتنا داؤد طائی نے رکھاجن کے بارے میں منقول ہے کہ آپ روٹی پانی میں بھگو کر کھا لیتے تھے،اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرماتے،جتنا وقت لقمے بنانے میں صرف ہوتا ہے،اتنی دیر میں قرآن کریم کی پچاس آیتیں پڑھ لیتا ہوں۔
    Last edited by Admin-3; 03-03-2017 at 07:50 PM.

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •