آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا، جب تک کہ میں اس کے نزدیک، اس کے والدین، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاﺅں۔ اور صحابہ کرامؓ اس سلسلے میں اپنی مثال آپ تھے اور ان کی محبت کی اَن گنت مثالیں موجود ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میرے صحابہ ؓ ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جس کی پیروی کرو گے ہدایت پاﺅ گے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ نے میر اانتخاب فرمایا اور میری صحبت کے لئے میرے صحابہؓ کا انتخاب فرمایا۔