User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: تعارف

  1. #1
    Member
    Join Date
    Mar 2017
    Posts
    64
    Thanked: 0
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    تعارف

    تعارف:۔

    ابو بكر، الصّدّيق، العتيق، الصاحب، الأتقى، الأوّاه، ثانی اثنين فی الغار، خليفہ رسول الله، سيدنا ابو بكر رضی اللہ عنہ
    آفتاب رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درخشندہ ستاروں میں سب سے روشن نام یار غار رسالت، پاسدار خلافت، تاجدار امامت، افضل بشر بعد الانبیاء حضرت ابوبکر صدیق کا ہے جن کو امت مسلمہ کا سب سے افضل امتی کہا گیا ہے۔ بالغ مردوں میں آپ سب سے پہلے حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ آپ کی صاحبزادی حضرت عائشہ صدیقہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سب سے محبوب زوجہ ہونے کا شرف حاصل ہوا۔
    حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن تیم بن مرہ بن کعب
    ہے۔ مرہ بن کعب تک آپ کے سلسلہ نسب میں کل چھ واسطے ہیں۔ مرہ بن کعب پر جاکر آپ رضی اللہ عنہ کا سلسلہ حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نسب سے جاملتا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوبکر ہے۔
    (المعجم الکبير، نسبة ابی بکر الصديق واسمه، 1:1)
    Last edited by Admin-4; 03-04-2017 at 10:03 PM.

Tags for this Thread

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •