9
بے چینی و بے قراری میں قرار بھی اللہ کے ساتھ کے احساس سے ہی ملتا ہے ۔ہم مضطرب ہوں تو ا للہ سے رجوع کریں۔ایسے میں قرآن پاک کو کھولیں تو ہمارے سامنے کوئی ایسی آیت آ جا تی ہے کہ جِسے پڑھ کر ہمیں ٹھنڈ اور سکون کا احساس د ل میں اتر تا محسوس ہوتا ہے۔ اس وقت اندر یقین اتر تا ہے کہ اللہ ایسے کہہ رہا ہے تو پھر ہمیں کیا پریشانی ہے۔ ہمیں قرآن ایسے ہی
آ گے بڑھ بڑھ کر تھام لیتا ہے جیسے کہ اللہ ایک قدم بڑھانے پر دس دس قدم آ گے آتا ہے۔ اللہ کا کلام بھی ایسا ہے اور ایسا تب محسوس ہوتا ہے جب دل میں اس کے لیے پیار کا احساس اٹھتا ہے۔ قرآن پاک اللہ کی ہم سے محبت کا مظہر ہے ۔