18
روح کی لطافت بڑھے تو اللہ سے محبت اور قربت کے احساس دل میں اترنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہیں سے اللہ سے دوری اوربُعد ختم ہونا شروع ہوتا ہے۔اللہ اپنی محبت کے احساس اپنے بندے کے دل میں اتارتا ہے تو اس کا اور بندے کا آپس کا خوف کاپردہ گرتا ہے ۔ بندہ کو وہ صرف اپنا اللہ اور پیارالگنے لگتا ہے جس کے سوا اس کا کوئی چاہنے والا، مہربان اور ہمدرد دوست نہیں ہو سکتا ۔یوں ایک پُر تکلف ، روایتی یا سطحی تعلق کی بجائے بندے کا اپنے اللہ سے دوست کا رشتہ استوار ہونے لگتا ہے جسے ولایت بھی کہتے ہیں۔یہ اللہ سوہنے کی قربت کا ایک پیارا مقام ہے جس میں ہمیں اللہ کی دوستی عطا ہوجائے۔ ولایت دل کے احساس کا نام ہے جو یقین اور پیار بن کر دل میں اترتا ہے تو اللہ کے احساس کے ساتھ دوستی کا ایک رشتہ بننا شروع ہوجاتا ہے ۔