42جب کسی عاشق کو سفر میں عطا کے سہارے آگے بڑھایا جائے تو وہاں ٹیسٹ ضرور ہوتا ہے تاکہ ٹیسٹ کو کلئیر کرکے عاشق اس قدم پر مضبوط ہو جائے۔ معشوق پیار دیتا رہے اور عاشق کسی قسم کی کوشش نہ کرے تو یہ بے فائدہ ہے۔ یہ ایسے سمجھو کہ کسی کو لیموں، پانی اور چینی لا دیں کہ اب اس سے جو چاہے بنا لو ۔اور وہ اس کا بہترین استعمال کر کے اگر شربت نہ بنائے تو یہ اس کی ہی غلطی ہو گی ۔ یعنی معشوق کی طرف سے ہر لمحہ پاور دی جا رہی ہے۔ عاشق اگر سگنل ہی صحیح وصول نہ کرے تو مسئلہ عاشق کی طرف سے ہے ۔جیسے ہمارے ٹی وی کی خرابی کی وجہ سے اگر کوئی چینل نہیں آتا ۔تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ چینل کی نشریات ہی موجود نہیں یا ٹی وی والے جان بوجھ کر نہیںدے رہے۔ بلکہ اس خرابی کے لےے آپ کو ہی اپنے ٹی وی کی ٹیوننگ درست کرنی پڑے گی۔ ایسے ہی عاشق کو اپنے دل کی ٹیوننگ کو سیٹ کرنا ہو گا۔ اور اس کے لےے عاشق کے دل کا یقین مضبوط ہونا چاہیے۔