49
عاشق چاہے کسی مقام یا منزل پر بھی پہنچ جائے اسے ہمیشہ اپنے عشق میں کمی ہی نظر آتی ہے۔ وہ کسی بھی عاشق کو دیکھ کر رشک کرتا ہے کہ واہ.... !کتنا بہترین عشق کا جذبہ ہے ۔اور جب بھی کسی اور عاشق کی باتیں پڑھتا یا سنتا ہے تو اسے اپنا عشق اور عشق بڑھانے کے لیے کی جانے والی اپنی کوشش اس عاشق کے مقابلے میں بہت کم لگتی ہے۔ ایسے احساس اس عاشق کے ہوتے ہیں جو اپنا عشق کا سفر چلا رہا ہوتا ہے۔ پر اس کی جگہ اگر ہم اپنے عشق کو اور اپنی کوشش کو کافی سمجھ رہے ہیں... اور نہ ہی ہم کسی سے اپنے احساسات شیئرکرتے ہیں.... اور نہ ہی انہیں اور بہترین موڑ دینے اور زیادہ خالص کرنے کے لیے کسی اور سے ٹپس لیتے ہیں.... اور نہ ہی کسی اور عاشق سے پاور لینے کے لیے دعا کرواتے ہیں... تو اس کا مطلب یہی ہوتا ہے ہم خود کو ہی بڑا اچھا عاشق سمجھ رہے ہیں۔ ہمیں اپنی سوچ ، خیالات یا حالات چاہے وہ جس طرح کے بھی ہیں، وہ کسی سے شیئر کر کے انہیں بہترین رخ دینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہو رہی۔ اور نہ ہی کسی اور عاشق پر رشک آرہا ہے کہ اس سے عشق بڑھانے کے لیے پاور لیں ۔جب ایسا ہوتو اس وقت میں صرف یہ نہ سمجھا جائے کہ ایسے عاشق اگر مطمئن ہیں تو غلط ہے۔ بلکہ ایسے عاشق ایک عاشق کے لیول سے کسی وقت بھی ایک دم ڈاﺅن ہو سکتے ہیں ۔ یہ انتہائی خطر ناک جانب کا اشارہ ہے کہ ہم اپنے احساس شیئر نہیں کر سکتے، ہم کسی کی منتیں نہیں کرسکتے ،ٹپس یا دعا کے لیے کسی کے پیچھے نہیں بھاگ سکتے۔ اوراندر یہ ہو بس ٹھیک ہے جو چل رہا ہے ٹھیک چل رہا ہے ۔ےہ ہماری ، میں، انا ، کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم اپنی بات یا احساس پر کسی کے اعتراض برداشت نہیں کر سکتے۔ اور ایسے ہی اور بہت کچھ ہے جو عشق کے لیے زہر ہوتا ہے اس پر خود کو چیک کریں۔ اور اگر عشق بڑھانا چاہتے ہیں تو خود کو یہاں سے نکالیں