دشمن الرٹ


اس کتاب میں شیطان کی بنی آدم سے ازلی دشمنی اور اس اللہ کے بندوں سے اس کی کھلی عداوت کے متعلق بتا یا گیا ہے۔

باطل نے اپنا جال ہر سو پھیلا رکھا ہے اسکی فوج کے ہر کارے آپس میں مضبوطی سے جڑے ہوئے حق کی صفوں میں گھستے ، حملہ کرتے اور تباہی پھیلاتے ہیں ۔ ان کا آپس کا اتحاد باقاعدہ ایک نیٹ ورک کی طرح ہوتا ہے۔دنیا کی زندگی اور اس سے جڑے معاملات کی بساط پر حق و باطل کی جنگ ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ کبھی ایک اور کبھی دوسرا معاملہ سامنے آتا ہے اور انہی میں حق پر کھڑے رہنا حق والوں کی آزمائش ہوتی ہے یہی ہر ایک کی اپنی اپنی سطح اور دائرہ کار میں رہتے ہوئے حق و باطل کی جنگ ہے۔ باطل کبھی نفس ، کبھی دنیا اور کبھی شیطان بندے کو الجھانے، پھنسانے یا بہکانے کےلئے اپنا کلیدی یا بنیادی کردار ادا کرتے ہیں
اس کتاب میں باطل کا شعور اور پہچان، اس کو پکڑ کر اس سے ہر لمحہ جنگ جاری رکھنے کے متعلق بھی رہنمائی دی گئی ہے۔
یہی شعور ہمارے اندر باطل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔