سوال63: بلاوجہ کی سوچوں میں پھنس جانا معشوق سے دل کا رابطہ منقطع ہونے اور عمل کی کمزوری کا باعث کیسے بنتا ہے؟
جواب
اکثر کسی نہ کسی سوچ میں پھنس جانایا سوچ کا خود پر حاوی کر لینا عمل کو کمزور کردیتا ہے۔ اس لمحے اصل میں تو دل کا معشوق سے رابطہ کمزور یا منقطع ہوا ہوتا ہے۔ لہذا سوچ آتی اور چلتی جاتی ہے اور اسمیں پھنس جاتے ہیں۔ کسی سوچ کا آنا غلط نہیں کیونکہ سوچ پر قابو نہیں مگر اس کے آجانے کے بعد اس کو مسلسل طوالت دینا اور اس کے غلط اثرات کو قبول کرکے دل کومتاثر ہونے دینا یہ غلط ہے۔ اس لیے آتی جاتی سوچوں کے ساتھ بہہ نہیں جانا ہوتا ۔ ان سوچوں سے چھٹکارا پانا ہوتا ہے اور ایسا مرکز سے رابطہ بحال کرنے سے ہی ممکن ہوتا ہے۔