سوال83: عاشق کیسے اندازہ لگائے کہ وہ کسی چاہت میں پھنس رہا ہے؟
جواب
کوئی بھی چاہت اگر صرف خیال یا سوچ سے گزرے اور پھر ختم ہوجائے اس کا مطلب ہے کہ ا س نے دل کو متاثر نہیں کیا۔ اگر کسی خواہش میں دل پھنس کر رہ جائے اور ہر وقت اسی کے بارے میںسوچ آتی ہے تواس کا مطلب ہے ذات میں پھنس رہے ہیں۔ جیسے ایک خوبصورت مکان کو دیکھ کے اگر وہ اچھا لگا اور خیال آیا کہ ہمارے پاس بھی ایسا ہو تو وہ زیادہ بری بات نہیں۔ مگر اگر آپ کے دل نے اس پر مسلسل سوچ وبچار کی اور منصوبہ بندی شروع ہوگئی تو اس دوران دل کااوپر نیچے ہونا ذات میں پھنسنا ظاہر کرتا ہے۔ عاشق کے دل میں تو صرف اپنے مالک کی چاہ ہونی چاہیے۔ اور اپنے مالک کی چاہ کے سوا دل کا اپنی چاہ کو چاہنا ذات میں پھنسنا ہے۔