اللہ کا احساس آشنائی
اللہ کا احساس آشنائی اس کی صفات کی معرفت کی صورت دل کے اندر اترتا ہے۔ احساس آشنائی اللہ کو اس کی صفات کے حوالے سے پہچاننا ہے جو ہر لمحہ جلوہ گر رہتی ہیں۔ ان صفات کے حوالے سے اسے پہچان کر ماننا ہی احساس آشنائی ہے۔جیسے جیسے آشنائی ملتی جاتی ہے ویسے ہی اللہ کے ساتھ دل کا تعلق اوررابطہ استوار ہوتا جاتا ہے۔ اللہ کو اس کی صفات سے پہچان کر اپنا واحد سہارا بنا لیں کہ یہ اس کی صفت ہے۔ اسی طرح کہیں وہ سمیع و بصیر کی صفت میں ہے تو کہیں رحیم و کریم کے پردے میں ہے۔ وہ ہم سے ہر لمحہ انہی صفات کی جلوہ گری میں قریب ہے۔ اس کی صفات پرہی یقین دل کے ایمان کو بڑھاتا ہے۔ ان صفات پر یقین اسے ہمارا اپنا بناتا ہے۔