key 56
ورکنگ صرف کیس لے کر چلانا ہی نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کا دائرہ کار بہت وسیع ہے ۔ جیسے کہ کوئی بھی غلطی کر رہا ہو تو اسے پیار سے سمجھا کر اس غلطی کے نقصانات یاد کروانا ، اگر کسی کو پریشانی میں دیکھا تو اسے اللہ کایقین دلانا کہ وہ پریشانی دور کرنے والا ہے ۔ اگر کسی اُمتی کو بھٹکتا دیکھیں اور اُسے زبان سے منع کرنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں تو وہاں اس اُمتی کے لیے دل سےدعا کریں کہ اللہ اُسے ہدایت نصیب فرمائے، یہ سب ورکنگ میں آتاہے۔