PDA

View Full Version : (فارسی نعت کلام مولانا جامی رح مع ترجمہ ( تنم



وجدان عشق
02-25-2017, 02:28 AM
تنم فرسودہ، جاں پارہ ز ہجراں، یا رسول اللہ
دلم پژمردہ، آوارہ ز عصیاں، یا رسول اللہ
یا رسول اللہ، آپ سے دوری کی وجہ سے میرا تن فرسودہ اور جان پارہ پارہ ہو چکی ہے اور میرا دل گناہوں کی وجہ سے مرجھایا ہوا اور آوارہ ہے (بھٹک رہا ہے)۔

چوں سوئے من گذر آری، منِ مسکیں ز ناداری
فدائے نقشِ نعلینت کنم جاں، یا رسول اللہ

اگر آپ (ص) کبھی میری طرف تشریف لائیں تو میں مسکین ناداری اور عاجزی سے آپ کے نعلینِ مبارک کے نقش پر اپنی جان قربان کر دوں۔

زجامِ حب تو مستم، با زنجیر تو دل بستم
نمی گویم کہ من ھستم سخنداں، یا رسول اللہ

آپ کی محبت کے جام سے میں مست ہوں اور میرا دل آپ کی زنجیر سے بندھا ہوا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ میں کوئی سخندان ہوں (یہ سب تو فقط آپ کی محبت سے ہے)۔

ز کردہ خویش حیرانم، سیاہ شد روز عصیانم
پشیمانم، پشیمانم، پشیماں، یا رسول اللہ

اپنے کیے پر میں حیران و پریشان ہوں، میرے نصیب میرے گناہوں سے سیاہ ہو چکے ہیں اور اس پر یا رسول اللہ میں پشمیان ہوں، پشیمان ہوں، پشیمان ہوں۔

چوں بازوئے شفاعت را کشائی بر گناہگاراں
مکن محروم جامی را در آں، یا رسول اللہ

یا رسول اللہ جیسے کہ آپ کے شفاعت کے بازو گناہگاروں کے لیے کھلے ہوئے ہیں تو جامی کو اس (شفاعت) سے محروم نہ کیجیئے.

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہ وَ اَصحَابِہ وَبَارِک وَسَلِّم
مولانا جامی رح

Shah Jee
06-14-2017, 11:12 AM
زجامِ حب تو مستم، با زنجیر تو دل بستم
نمی گویم کہ من ھستم سخنداں، یا رسول اللہ

آپ کی محبت کے جام سے میں مست ہوں اور میرا دل آپ کی زنجیر سے بندھا ہوا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ میں کوئی سخندان ہوں (یہ سب تو فقط آپ کی محبت سے ہے)۔