PDA

View Full Version : ہیڈ فون لگا کے کلام پاک سننا



Admin-2
02-25-2017, 05:06 PM
سوال : کیا ہیڈ فون لگا کے تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سن سکتے ہیں اور اگر سن سکتے ہیں تو کیا ایسے سننے میں ماحول پر اس کے اچھے اثرات میں کوئی کمی رہ جاتی ہے؟

اگر کہیں ایسا مسئلہ ہو کہ ہیڈ فون کے علاوہ ہمارے پاس تلاوت کلام پاک، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سننے کا کوئی اور ذریعہ نہ ہو تو اس طرح بھی سنے جا سکتے ہیں اور ہمارا دل اس کے اثرات قبول بھی کرتا ہے ۔ کیونکہ اللہ کے کلام کا نور آواز کی لہروں کی شکل میں ہمارے سارے جسم کے آر پار ہوتا اور ارد گرد کے ماحول پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہم کچھ آواز کے ساتھ سن سکیں تو بہترین یہی ہوتا ہے تاکہ اللہ کا نور آواز کی صورت میں ہر چیز پر اثر انداز ہو۔ ورنہ صرف ہیڈ فون استعمال کرنے سے اللہ کے کلام کی برکات اور نور انی لہروں سے ہمارے ماحول کو زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔ جیسا کہ موسپل لوشن ہم جسم پر لگائیں تو وہ صرف جسم کو مچھروں کے شر سے محفوظ رکھے گا لیکن اگر ہم موسپل کا میٹ کمرے میں لگائیں تو سارا ماحول مچھروں کے شر سے محفوظ رہے گا۔ اس طرح ماحول میں اللہ کے کلام کی آوازیں نورانی لہروں کی صورت میں ماحول کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔