PDA

View Full Version : Key 8:ورکنگ کرتے ہوئے نتیجہ یا رزلٹ کی توقع



Admin-2
02-26-2017, 01:11 AM
Key 8



استاد یاورکر اپنی ورکنگ کرتے ہوئے نتیجہ یا رزلٹ کی توقع میں یا حاصل کے چکر میں پھنس جاتاہے کہ وہ جو اس قدر اپناآپ لگا رہا ہے تو اس کے بدلہ میں یا اس کے نیتجہ میں حاصل کیا ہورہاہے ۔ اس نے اپناآپ تو پیش کر دیا مگر اس کومل کیا رہاہے ۔ یہاں باطل اس ورکر کی ورکنگ کو ناقص اور بے لوث نہیں رہنے دینا چاہتا ۔ وہ اس کو بدلے میں حاصل کے چکر میں پھنسا کر اس کے یقین میں کمی کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ ڈاﺅن ہو اور ورکنگ میں کمی آجائے ۔
یہاں استاد یہ احساس اور یقین رکھے کہ اللہ نے اگر اس کو نوکری کے لیے چنا ہے تو وہ نوکری تو اپنے مالک کی قربت اور رضا کی چاہ میں کر رہاہے ۔ یہاں وہ صرف نوکری کرے اور کبھی ظاہری حاصل وصول کے چکر میں نہ پھنسے۔ یہ یقینی امر ہے کہ جب ہم خالص اور بے لوث ہوکر نوکری کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ رائی کے برابر بھی عمل کو ضائع نہیں کرتا ۔ وہ اپنی نوکری کرنے والے نوکر کی مزدوری اور اجرت میں بھی کوئی کمی بیشی نہیں کرے گا اور ورکر ضرور اللہ کی قربت کے سفر میں آگے سے آگے بڑھتا چلا جائے گا ۔
ویسے بھی جب تک کوئی بھی حق کا راہی ہم سے اٹیچ رہے ہماراکام خالص نیت سے اس کو رہنمائی دینا ہے ۔ یہ ہمارا اس پر احسان نہیں کہ ہم توقع کریں کہ وہ ضرور آگے چلے ، ہمیشہ ساتھ رہے وغیرہ۔ ہم تو یہ سب اپنے ماہی کی رضااور قربت کی چاہ میں کر رہے ہیں اور اس چاہ میں کسی دوسری چاہ کا آملنا ملاوٹ ہوجائے گااور خالص پن کو ناخالص کر دے گا۔ اس لیے ورکر نے خالص ہوکر بے لوث جذبہ کے ساتھ کام کرنا ہے اور ذات کو کسی صورت میں بھی آنے نہیں دینا کہ یہ اس کے خالص پن کو متاثر کرے اور سفر کو خراب کر دے۔