PDA

View Full Version : تیسراسٹیپ کروانے کے مقاصد



Admin-2
02-26-2017, 12:50 PM
تیسرا سٹیپ



کیسے ہوا میرا پیسہ کھوٹا



تیسراسٹیپ کروانے کے مقاصد

اس مرحلے کا نام ہے کیسے ہوا میرا پیسہ کھوٹا۔

اس کا مقصد روز مرہ زندگی میں انجام پانے والے معاملات اور معمولات کے دوران خود پر گہری نظر رکھ کر
نہ صرف اپنی نادانستہ اور دانستہ غلطیوں کو پکڑنا ہے بلکہ ان غلطیوں کی وجہ سے اللہ کی آشنائی اور قربت کے سفر میں ہونے والے نقصان کا احساس بیدار کرنا ہے۔

اس کا مقصد بظاہر چھوٹی اور غیر اہم محسوس ہونے والی ان غلطیوں کے نقصانات کا احساس بیدار کرنا ہے
جو ہم اللہ کی قربت کے سفر میں اپنے اور اللہ کے درمیان بڑھنے والے فاصلے یا رکاوٹوں کی صورت اٹھا تے ہیں۔
اپنے احساسات، سوچ اور عمل پر گرفت نہ رکھنے کی وجہ سے جو دانستہ و نا دانستہ غلطیاں ہم سے سر زد ہوتی ہیں ۔ اس مرحلے میں انہی غلطیوں کی وجہ سے اللہ کی آشنائی حاصل کرنے میں ناکامی اور اللہ کی قربت سے محرومی کے نقصان کا احساس بیدار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

اس مرحلے میں اندر کے بدلتے احساس کی بنیاد پر عمل میں تبدیلی آتی ہے۔ ان بدلتے احساسات اور عمل کی تبدیلی کی وجہ سے ہم ہر قدم الرٹ رہنے لگتے ہیں۔ اندر اٹھتے کسی بھی منفی پہلو کا الارم بجنے لگتا ہے اور ہمیں فوراً اپنے نقصان کا احساس ہوتا ہے۔ جو ہمیں غلطی کو دھرانے سے رکنے پر مجبور کرتا ہے ۔

اس مرحلے میں ہم خود پر نظر رکھ کر اپنی غلطیوں اور ان کے نقصانات کو پکڑنا سیکھ جاتے ہیں کہ ہم سے سر زد ہونے والی غلطی اور اس کی نوعیت کی شدت کیا ہے۔ اور ساتھ ہی ہم یہ قبول کر لیتے ہیں کہ ہم سے بھی با حیثیت انسان غلطی سر زد ہو سکتی ہے جس کا ہمیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

یہ احساس پا کر جب ہم خود کو نقصان سے بچانے کے لیے غلطی سے رکتے ہیں تو غلطی پر قابو پانے کے طریقے بھی سیکھنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں ۔

نقصانات کا احساس بیدار ہونا ہمیں غلطی سے روکتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے اللہ کی قربت اور آشنائی کے
سفر میں تیزی آنے لگتی ہے ۔




ٹریننگ کرنے والے کے لیے ہدایات



ہر پوائنٹ میں غلطی کی مختصر سی وجہ بتانی ہے۔
غلطی کو بہت واضح کر کے بتانا ہے۔
اس غلطی کے تین نقصانات بتانے ہیں ۔ ایسے نقصان جو آپ کو اپنی ذات پر کام کرنے کے لیے نقصان دہ لگتے ہیں یا جس کی وجہ سے آپ کا اللہ کی آشنائی کے سفر میں متاثر ہوتا ہے ۔