PDA

View Full Version : چند مثالیں



Admin-2
02-26-2017, 01:52 PM
ذرا پردہ تو ہٹاﺅ


مثال 1
معاملہ
میں ہاسٹل میں تھا۔ پڑھتے پڑھتے سو گیا اورمیس میں کھانے کا وقت نکل گیا۔ میرے پاس پیسے کم تھے ۔اسی پریشانی میں باہر نکل گیا۔ راستے میں میرا دوست مل گیا جو کہ کام سے جا رہا تھا مجھے بھی ساتھ چلنے کو کہا ۔میرا جانے کو دل نہیں تھا ۔لیکن میرے انکار پر وہ اصرار کرنے لگا اور مجھے جانا پڑا ۔کام سے واپسی پر وہ مجھے اپنے ساتھ ہاسٹل لے آیا اور مجھے کھانا کھلایا ۔
ایک حکمت
کھانا میس میں نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہوکے میرے باہر آنے میں اللہ کی یہ حکمت تھی کہ میرا اللہ مجھے میس کے
کھانے کی نسبت اچھا کھانا کھلانا چاہتا تھا وہ بھی بنا خرچے کے۔




ذرا چہرہ تو دکھاﺅ



مثال 1۔
معاملہ
شام کو لیپ ٹاپ پر کام کرنے لگی۔ اس کی چارجنگ ختم تھی کیونکہ چھوٹا بھائی کافی دیر سے استعمال کر رہا تھا۔ لائٹ بھی نہیں تھی اور جنریٹر بھی نہیں چل رہا تھا مجھے غصہ بھی آیا اور دل میں چڑ بھی پیدا ہوئی ۔
تین حکمتیں
اگر لیپ ٹاپ استعمال کرتی تو نماز کا وقت گزر جاتا۔ اور میں نماز وقت پر ادا نہ کر سکتی۔ اللہ نے چارجنگ ختم کر کے خود سے ملاقات کا موقع دیا ۔
نماز پڑھ کر میں نے کچن میں امی کے ساتھ ان کے کام میں مدد کی تو امی نے خوشی سے دعا دی ۔
ہر وقت لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی وجہ سے گھر والے ناراض ہوتے جس سے میرا دل گندہ ہوتا تھا۔ آج لیپ ٹاپ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے گھر والے خوش ہوئے ۔تو ان کو خوش دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔