PDA

View Full Version : پانچویں مرحلے کو کرانے کا مقصد



Admin-2
02-26-2017, 02:12 PM
پانچواں مرحلہ
تیرے رنگ رنگ


ہر جگہ میں تو سمایا ہے



:پانچویں مرحلے کو کرانے کا مقصد
.اس مرحلے کے دو حصے ہیں
.تیرے رنگ رنگ ہر جگہ میں تُو سمایا ہے

اس مرحلے میں زندگی کے معمولات اور معاملات میں اللہ کی شان/ صفات کا احساس بیدار کر کے یہ پہچان کرائی جاتی ہے کہ اس کی یہ شان/صفات کیسے ہر سُو ہرلمحہ اس دنیا میں ہم پر جلوہ گر ہیں۔

اس مرحلے میں اللہ کی صفات کا احساس آشنائی دل میں بیدار ہوتا ہے کہ اللہ اپنی تمام تر صفات کے ساتھ ہماری زندگی کے ہر معاملے میں ہر لمحہ جلوہ گر ہے۔

اللہ کی صفات پر ایمان لانا ہمارے اللہ پر ایمان کا حصہ ہے۔
(جیسا کہ ایمان مجمل میں بھی ہے کہ ایمان لایا اللہ پر اس کے ناموں اور صفات پر جیساکہ وہ ہے)
اس مرحلے میں زندگی کے روز مرہ معمولات اورمعاملات میں ہم پر جلوہ گر ہونے والی صفات کو جب ہر لمحہ تلاش کیا جاتا ہے تو تلاش کا یہ عمل زبانی کلامی یقین سے نکل کر حقیقی طور پر اللہ پر ہمارے ایمان کو مضبوط سے مضبوط کرتا جارہا ہوتا ہے۔

اس مرحلہ میں جب لمحہ لمحہ اللہ کی صفات کی جلوہ گری کا احساس دل میں اتررہا ہوتا ہے تو ہمارے ایمان کے مضبوط سے مضبوط تر ہونے کی وجہ سے ہمارے دل کی حالت اور احساس و سوچ کے بدلنے کی وجہ سے زندگی کے معمولات و معاملات میں واضح تبدیلی آنے لگتی ہے جو کہ ہمیں اللہ کی قربت کی طرف بڑھاتی ہے۔

اللہ کی صفات پر یقین ہمارے دل میں اترتا ہے تو دل کے نورِ ایمانی کو بڑھاتا ہے جس سے ہمارے اندر ایمان کی روشنی بڑھتی ہے۔ ظلمت کے اندھیرے دور ہونے لگتے ہیں اور اس کی وجہ سے ہمیں حق کی راہ واضح اور صاف نظر آنے لگتی ہے۔



ٹریننگ کرنے والے کے لیے ہدایات

:پہلے پارٹ کا نام ہے تیرے رنگ رنگ
اس میں اسی دن کی روٹین میں سے کوئی ایک معاملہ بتانا ہے ۔
اس کے حوالے سے آپ کے دل پر اللہ کی جس ایک شان یا صفت کی جیسی اور جتنی جلوہ گری ہوتی ہے وہ بتانی ہے ۔
:دوسرے پارٹ کا نام ہے ہر جگہ میں تُو سمایا ہے
اس پارٹ میں بھی اس میں اسی دن کی روٹین میں سے کوئی ایک معاملہ بتانا ہے ۔
لیکن یہاں ایک معاملے میں سے اللہ کی کم از کم تین شانیں یا صفات بتانی ہیں۔
:نوٹ
اس میں آپ کے پوائنٹس کے دو حصے ہوں گے ۔
معاملہ:)
شان یا صفت کی جلوہ گری .جتنی اور جیسے اس معاملہ میں ہوئی:)