PDA

View Full Version : نواں مرحلہ کروانے کے مقاصد اور ہدایات



Admin-2
02-26-2017, 05:37 PM
نواں مرحلہ



زوایہ نظر




نواں مرحلہ کروانے کے مقاصد اور ہدایات


اس مرحلہ کا نام زاویہ نظر ہے۔

اس مرحلے میں دل میں اترے اللہ کے احساس آشنائی او ر نورِ ایمانی کی وجہ سے زندگی کے معمولات کو پہلے
سے مختلف اور بدلے ہوئے زاویہ نظر سے دیکھناسکھاتے ہیں۔

وہ تمام معمولات جنہیں پہلے ہم دنیاوی نکتہ نظر سے دیکھتے، جانچتے اور پرکھتے ہیں۔ اس مرحلے میں انہی معمولات کو اللہ
کے احساس آشنائی کی وجہ سے ایک مختلف زاویہ نظر سے دیکھتے ہیں تو ان معمولات کی حقیقت ہم پر کھلتی ہے ۔اور اس حوالے سے ہمارے اندازِ فکر میں مثبت تبدیلی اور بہتری آنے لگتی ہے۔

جب کسی بھی معاملے کو اللہ کے احساس سے جوڑ کر مختلف زاویہ نظر سے دیکھتے ہیں تو اس بدلاﺅ کی وجہ سے ہمارے احساس اور سوچ کے تمام ترزاویے اللہ کے احساس کے تابع ہونے لگتے ہیں۔

زندگی کے معاملات میں بدلے ہوئے زاوےہ نظر کی وجہ سے خود زندگی اور اس کے متعلقہ معاملات کے معنی بدل جاتے ہیں اور یہی بدلاﺅ ان معاملات میں اللہ کے یقین پر کھڑا ہونا سکھاتا ہے اور ایمان مضبوط کرتا ہے۔

معاملات میں زاویہ نظر کا بدلنا ہمارے اس فانی دنیا کے معاملات پر اثر انداز ہوتا اور ہمیں ان میں پھنسنے سے
بچاتا ہے۔
ہمارے دنیاوی معاملات جن کا مرکز پہلے صرف فانی دنیا ہوتی ہے ،جب ہم اللہ کی قربت کے سفر میں آگے بڑھتے ہوئے ان معاملات میں اپنا محور و مرکز اللہ کی ذات کو بنا لیتے ہیں تو زندگی کے معاملات میں بدلاﺅ آنے لگتا ہے ۔ یہی بدلاﺅ حق کی راہ پر اٹھتے قدم تیزی سے آگے بڑھاتا ہے اور یہی اٹھتے قدم دل میں اللہ سے قرب و آشنائی کے احساس اتارتے چلے جاتے ہیں اوریوں حق کی راہ کا سفر تیزی سے جاری رہتا ہے۔




ٹریننگ کرنے والے کے لیے ہدایات

اس مرحلہ کا نام ہے زاویہ نظر
اس میں ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
ٹریننگ کرنے والے نے اس پر اپنا زاویہ نظر شیئر کرنا ہو گا۔
جیسے کہ اللہ کی آشنائی پانے کے بعد اس کاہر چیز اورمعاملے کو دیکھنے کا زاویہ بدلا ہے۔
اس شیئرنگ کے لئے کسی شخص یا کتاب سے یا کسی بھی طرح سے بھی کہیں سے کوئی مدد نہیں لینی۔بلکہ صرف اپنے اندر کے سچے احساس شیئر کرنے ہیں۔