PDA

View Full Version : 43:ظاہر کا سہارا



Admin-2
05-04-2017, 02:33 PM
ہماری غلطی یہ ہو تی ہے کہ ہم ظاہر کے رشتوں کو سہارا سمجھنے لگتے ہیں اور جب وہ سہارے چھوٹنے لگتے ہیں تو ہم مایوس اور پریشان ہو جا تے ہیں کیونکہ وہ سہارے عارضی ہو تے ہیں۔ اگر ہم قائم دائم سہارے کے ساتھ لگے ہوں گے تو ہم کبھی ڈانواں ڈول نہیں ہو تے کیونکہ ہم نے ایک مضبوط سہارا پکڑا ہوا ہوتا ہے۔ اور جب بھی عارضی سہارے ٹوٹنے پر آپ پریشان ہوں تو سمجھیں کہ وہ اس لیے ہوا کہ میرا اللہ کے ساتھ رابطہ اور یقین مضبوط نہیں تھا۔ اور یہ سب اس لیے ہوا کہ میرا اس پر یقین اس طرح نہیں تھا کہ جیسے ہونا چاہیے تھا ۔میں نے اس کو ایسا دوست ، مددگار، سہارا نہیں سمجھا جیسے اسے سمجھنا چاہیے تھا۔ میں نے ان ظاہر کے رشتوں کواپنا سہارا سمجھ لیا تھا۔
﴿