PDA

View Full Version : باطل اور موجودہ ہدف



Admin-2
02-26-2017, 08:04 PM
باطل الرٹ5:mad:


باطل اور موجودہ ہدف

حق کا راہی اس راہ پر آگے بڑھتے ہوئے بہت سے ہدف پورے کر کے ہی اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔ اس نے ہر لمحہ ذات اور نفس پر بھی کام کرنا ہوتا ہے اور اپنے معاملات بھی بہترین طریقے سے اللہ کی پسند اور حکم کے مطابق سنوارنے اورچلانے ہوتے ہیں۔ ذات و نفس پہ کام، فرائض کی بہترین ادائیگی، معمولات اور معاملات کی درستگی کے حوالے سے حق کے راہی کے سامنے ہر لمحہ کوئی نہ کوئی نکتہ ہدف ہوتا ہے جس پر اسے کام کرنا ہوتا ہے اورجسے پار کر کے اسے بڑھنا ہوتا ہے۔باطل ہمیں موجودہ ٹارگٹ جو کہ اس وقت ہمارے سامنے ہو تا ہے اس پر اچھا کام کرنے کی بجائے مختلف سوچیں اور خیالات پیداکر تا ہے جو حق کے راہی کی منزل سے نظر ہٹا دیں۔ ایسے کہ جب ہم حق کی آشنائی کے سفر پر آگے بڑھ رہے ہوں گے تو ہماری سوچ بیدار کرائے گا کہ یہ ٹارگٹ کب تک حاصل کر لیں گے ۔یا یہ کہ ہم نے تو اسے فلاں وقت سے پہلے کرنا ہے وغیرہ۔اب اگر ہمارے اندر کچھ لمحوں کو یہ سوچ آئی اور اس نے ہمارے جذبے کو بڑھا دیا پھر تو ٹھیک ہے۔ لیکن اگر آپ نے اصل ٹارگٹ کی بجائے اس ٹارگٹ سے متعلقہ ادھر ادھر کی باتوں میں الجھنا شروع کر دیا تو اس کے پیچھے باطل ہو گا جو ہماری توجہ ٹارگٹ سے ہٹا دے گا ۔ایسے میں بظاہر ہمیں لگے گا کہ ہم اپنے سفر کے بارے میں بہت پریشان ہیں مگر ہم ضرورت سے زیادہ پریشان ہو کر ٹارگٹ پر فوکس نہیں رکھ پائیں گے۔ اور یوں ظا ہر ہے کہ ہم پوری کوشش اور جذبہ بھی ٹارگٹ پر نہیں لگائیں گے۔ اگر ہم فوراََ الرٹ نہ ہوئے تو باطل کا یہ چھپا وار کامیاب ہو کر ٹارگٹ سے دور کر سکتا ہے ۔
خود پر گہری نظر رکھتے ہوئے اس احساس کے بیدار ہو تے ہی اس سے اس طرح فائدہ اٹھائیں کہ فلاں ٹائم پیریڈ تک اپنے ٹارگٹ پر دل کی اور زیادہ گہری نظر رکھتے ہوئے باطل کے اس وار کا منہ توڑ جواب دیں۔