PDA

View Full Version : بس میرا عشق ہو، تیری ذات ہو



Sunder
06-13-2017, 07:13 PM
میرا عشق ہو
تیری ذات ہو
پھر عشق و حُسن کی بات ہو

کبھی میں مِلوں
کبھی تم ملو
کبھی ہم ملیں ملاقات ہو

کبھی تُو ہو چُپ
کبھی میں ہوں چُپ
کبھی ہم دونوں چُپ چاپ ہوں

کبھی گفتگو
کبھی تذکرے
کوئی ذکر ہو کوئی بات ہو

کبھی ھجر ہو
تو دن کو ہو
کبھی وصل ہو تو وہ رات ہو

کبھی میں تیرا
کبھی تُو میرا
کبھی اِک دُوجے کا ہاتھ ہو

کبھی ساتھ میں
کبھی ساتھ تُو
کبھی اِک دُوجے کا ساتھ ہو

کبھی صحبتیں
کبھی رنجشیں
کبھی دُوریاں، کبھی قُربتیں

کبھی اُلفتیں
کبھی نفرتیں
کبھی جیت ہو، کبھی ہار ہو

کبھی پھول ہو
کبھی دُھول ہو
کبھی یاد ہو، کبھی بھول ہو

نہ نشیب ہوں
نہ فراز ہوں
❤❤بس میرا عشق ہو، تیری ذات ہو 😍

Shah Jee
06-14-2017, 10:46 AM
بس میرا عشق ہو، تیری ذات ہو