PDA

View Full Version : ❤ ہر سوچ سخن اظہار علیؑ



Sunder
06-19-2017, 07:22 AM
گفتار علیؑ ،کردار!علیؑ
.
یوں سانسوں بِیچ اتار علیؑ
رگ رگ ہو لہو رفتار علیؑ

جو دل جیتے جاں گرمائے
گفتار! علیؑ ، کردار! علیؑ

توصیف کو ہو بے تاب قلم
یوں چھیڑے دل کے تار علیؑ

خوشبوئے محبت سب کے لئے
باطل پہ تنی تلوار علیؑ

جب ذات کی بات نکلتی ہو
کرتا ہے کہاں پھر وار علیؑ

جب ٹھہرا علم کا دروازہ
ہر دانش کا معیار علیؑ

گر فکر کو فیض بنانا ہو
ہر نکتے پر درکار علیؑ

تاریخ کو جو تہذیب کرے
وہ قدرت کا اسرار علیؑ

جس مکتب کے استاد نبیؐ
اُس مکتب کا شہکار علیؑ

ہر شوق شعور ظہور اُس کا
ہر سوچ سخن اظہار علیؑ

اِس نام سے قوت ملتی ہے
اک بار نہیں سو بار علیؑ

M Idrees
07-06-2017, 12:37 PM