PDA

View Full Version : حالات زندگی



Admin-3
03-01-2017, 02:47 PM
حالات زندگی

آپ کو ایک سو بیس صحابه سے شرف نیاز حاصل هوا جن میں ستر شھدائے بدر شامل هیں۔ آپ حضرت حسن بن علی رضی الله عنه اور بعض روایات کے مطابق حضرت علی رضی الله عنه سے بیعت تھے۔
ابتدائی دور میں موتیوں کی تجارت کرتے تهے جسکی وجه سے آپکا نام حسن موتیوں والا پڑ گیا۔ ایک مرتبہ آپ اپنے گهر کی چھت پر اسطرح گریه کناں تهے که آنسو چھت کے پرنالے سے بہہ نکلے اور گلی سے گزرتے ایک شخص کے کپڑوں پر کچھ چھینٹے پڑ گئے . اس نے آواز دیکر پوچھا کیا یه پانی پاک ہے ؟
۔ آپ نے جواب دیا اپنے کپڑے پاک کر لینا کیونکہ یه ایک گناه گار کے آنسو هیں
بچپن میں آپ سے ایک گناه سرزد هو گیا . جب کوئی نیا لباس تیار کراتے تو وه گناه اسکے گریبان پر درج کر دیتے اور جب اسے دیکھتے تو اس قدر روتے که غشی طاری هو جاتی