PDA

View Full Version : تعارف



Admin-3
03-01-2017, 08:14 PM
تعارف

قرونِ اولیٰ کی معروف صوفی شخصیت رابعہ بصری کی پیدائش 95ھ سے 99ھ کے دوران عراق کے شہر بصرہ میں ہوئی۔ آپ کی ابتدائی زندگی کی زیادہ تر تفصیلات شیخ فریدالدین عطار نے بیان کی ہیں۔ اسلامی ادب میں رابعہ بصری سے جڑی بےشمار روحانی کرامات کے واقعات ملتے ہیں، جن میں سے کچھ خود ساختہ بھی ہیں۔ رابعہ بصری نے خود کوئی تحریری کام نہیں چھوڑا، چنانچہ ان سے متعلق زیادہ تر شیخ فریدالدین عطار کی طرف سے بیان کی گئی معلومات و حوالہ جات کو مستند مانا جاتا ہے، جو ان کے بعد کے زمانے کے ولی اور صوفی شاعر ہیں۔