PDA

View Full Version : تعارف



Admin-3
03-02-2017, 12:12 AM
تعارف

حبیب عجمی یا حبیب فارسی کے نام سے مشہور ہیں جو حضرت حسن کے مرید تھےاور پہلی صدی ہجری کے مشائخ تصوف میں شمار ہوتے ہیں آپ کی ولادت فارس میں ہوئی کنیت ابو محمد تھی۔
طریقت کے بہادر ، شریعت کے کان حبیب عجمی ایک بلند ہمت اور قابل قدر بزرگ تھے اہل زمانہ میں ان کی قدر و منزلت بہت زیادہ تھی – انکی توبہ کی ابتدا خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کے دست مبارک پر ہوئی – وہ پہلے سود کھاتے تھے اور فسق و فجور میں مبتلا تھے – باری تعالی نے ان کو توبہ کی توفیق عطا فرمائی وہ راہ راست پر آے اور علم و معاملت کا بیشتر حصہ خواجہ حسن بصری سے حاصل کیا۔ ان کی زبان فارسی تھی اور عربی سے نا بلند تھے۔