PDA

View Full Version : قبول اسلام



Admin-3
03-02-2017, 06:04 PM
قبول اسلام

ابتداء میں معروف کرخی غیر مسلم تھے مگر بچپن ہی سے آپ کے قلب وجگر میں اسلام کی تڑپ اور جوش و عقیدت موجود تھی۔ آپ مسلمان بچوں کے ساتھ نماز پڑھتے اور ماں باپ کو اسلام کی ترغیب دیتے رہتے۔ آپکے والدین نے ایک عیسائی معلم کے پاس آپ کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیٹھا دیا ۔اس معلم نے پہلےآپ سے سوال کیا کہ بچے! یہ بتاؤ کہ تمہارے گھر میں کتنے افراد ہیں؟ آپ نے کہا:"میں ، میرے والد اور میری والدہ کل تین افراد ہیں ۔" وہ کہنے لگا:"تو تم کہو" ثَالِثُ ثَلَا ثَۃٍ " یعنی عیسیٰ تین خداؤں میں تیسرا ہے۔" آپ فرماتے ہیں : "میری غیرت نے یہ گوارا نہ کیا کہ ایک کے سوا دوسرے کورب مانوں، اس لئے میں نے فوراً انکار کر دیا۔ اس پر معلم نے مجھ کو مارنا شروع کیا۔وہ جس شدت سے مارتا میں اسی جرأت سے انکار کرتا ۔آخر عاجز ہو کر اس نے میرے والدین سے کہا کہ اس کو قید کر دو۔تین روز تک قید میں رہا اور ہر روز ایک روٹی ملتی تھی مگرمیں نے اس کو چھوا تک نہیں ۔ جب مجھے وہاں سے نکالا گیا تو میں بھاگ گیا ۔چونکہ میں والدین کا ایک ہی بیٹا تھا اس لئے میری جدائی سے انہیں سخت قلق ہوا ۔ وہ کہنے لگے: "ہمارا بیٹا جہاں بھی گیاہے ہمارے پاس لوٹ توآئے ، وہ جس مذہب کو چاہے اختیارکرے ہم بھی اسی کے ساتھ اپنا دین تبدیل کردیں گے۔" جب میں امام علی رضا کے دست مبارک پر داخلِ اسلام ہو کر ایمان کی انمول دولت کو اپنے سینے سے لگائے گھر واپس ہوا، میرے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے میرے والدین بھی مسلمان ہو گئے۔