PDA

View Full Version : Mere Aaaqa (S.AWW) AAP ka Hoon Main



Talash e Haq
02-22-2017, 10:19 AM
میرے آقاﷺآپ کا تھا میں
میرے آقاﷺآپ کا ہو ں میں

میرے آقاﷺ آپ نے چاہا کہ یہ پتھر بھی پڑھے کلمہ
میرے آقاﷺ آ پ نے چاھا کہ یہ بھی غلا م ہو جائے

میرے آقاﷺ آپ نے خریدا تھا مجھ کو ازل کے بازاروں میں
میرے آقاﷺ آپ نے چاھا کہ یہ بھی بے دام ہو جائے

میرے آقاﷺ آپ نے کی عطا روشنی قلب و روح کو بھی
میرے آقاﷺ آپ نے چاھا اک شمع لب بام ہو جائے

میرے آقاﷺ آپ نے اتاری تھی حسینیت میری روح کی روح کے اندر
میرے آقاﷺ آپ نے چاھا.................. باطل کا قتل عام ہو جائے

میرے آقاﷺ مجھ کو کہاں ہے سلیقہ بن مول بکنے کا
میرے آقاﷺ آپ خریدیں تو ذرہ زرہ نیلام ہو جائے

میرے آقاﷺ آپ کا نہ ہوا تو موت بھی نہ آئے گی
میرے آقاﷺ آپ کا ہو کے مروں کہ موت .... حیات کا جام ہو جائے

میرے آقاﷺ ہمیں سگ در ہونا نہیں آتا
میرے آقاﷺ آپ کرم فرمائیں یہ ہنر عام ہو جائے

میرے آقاﷺ اور کیا ہو چاہت کوئی ،میرے شاہا
میرے آقاﷺ آپ کے عاشق کے عاشقوں میں نام ہو جائے

میرے آقاﷺ آپ جو چاہیں تو قدموں میں حاضری ہو میری
میرے آقاﷺ ہو جو اذن مجھے وہیں زندگی تمام ہو جائے

میرے آقاﷺ مدینے کی گلیوں میں پھروں تورے نام کی مالا جپتے
میرے آقاﷺ ہوجاﺅں خاک پائے شاہ...مجھ پہ انعام ہو جائے
میرے آقاﷺآپ کا تھا میں
میرے آقاﷺآپ کا ہو ں میں

Shah Jee
06-14-2017, 11:16 AM
میرے آقاﷺآپ کا تھا میں
میرے آقاﷺآپ کا ہو ں میں
Bohat piaray ihsas...