PDA

View Full Version : وصال



Admin-3
03-02-2017, 10:04 PM
وصال

ابن خلکان کاقول ہے کہ سری سقطی کی وفات 13 رمضان المبارک 251ھ بروز منگل 98 برس کی میں ہوئی۔ خطیب نے ذکر کیا کہ سری سقطی کی وفات 6؍ رمضان 253ھ ، بروز پیر اذان فجر کے بعد ہوئی اور بعد عصر شونیزی قبرستان بغداد میں تدفین ہوئی ۔
ابوعبیدہ بن حریوبہ کا قول ہے کہ سری سقطیؒ کے انتقال کے بعد میں نے انہیں خواب میں دیکھا میں نے ان سے پو چھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے کیا معاملہ کیا انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میری اور میرے جنازہ میں حاضرین کی بخشش فرمادی۔ میں نے عرض کیا کہ میں بھی آپ کے جنازہ میں شریک ہوا تھا یہ سن کر انہوں نے ایک رجسٹر نکالا لیکن اس میں میرا نام نہیں تھا
میں نے کہا میں واقعتا آپ کے جنازہ میں تھا تو اس کے حاشیہ میں میرا نام نکل آیا۔