PDA

View Full Version : ولادت



Admin-3
03-02-2017, 11:44 PM
ولادت

حضرت جنیدی بغدادی علیہ الرحمہ کی ولادت باسعادت تیسری صدی ہجری کے اوائل میں عراق کے عروس العباد شہر بغداد میں
ہوئی۔ ارباب سیرو تاریخ نے آپ کے سال ولادت کے بارے میں اختلاف کیا ہے بعض مورخین نے لکھا ہے کہ آپ کی ولادت 210 تا 220 کے درمیان ہوئی۔ خواجہ جنید بغدادی علیہ الرحمہ کے پدر بزرگوار حضرت محمد قواریری سلوک طئے کئے ہوئے بزرگ اور ایک سچے دیانت دار تاجر تھے اور مادر ماجدہ عارف وقت اور قطب ارشاد ضیاء الدین سری السقطی کی ہمشیرہ حقیقی ہونے کا شرف رکھتی تھیں۔ یہی وجہہ تھی کہ حضرت جنید بغدادی کو روح پرور علمی ماحول میسر آیا جو ارتقائے روحانی اور معرفت ربانی کے حصول میں معاون ثابت ہوا،ا س کے علاوہ شہر بغداد جہاں آپ کی نشو ونمائی ہوئی ان دنوں علم و عرفان دین و دانش کا گہوارہ تھا جہاں ہر علم کے ماہر استاذ اور ہرفن کے امام جلوہ افروز تھے جو تشنگان علوم و فنون کو خوب سیراب کررہے تھے کہیں قال اللہ وقال الرسول کی صدائے دلنواز تھی تو کہیں شیوخ و صوفیہ سالکان راہ طریقت کے قلوب کو نور بصیرت سے منور فرمارہے تھے ۔