PDA

View Full Version : تعلیم و تربیت



Admin-3
03-02-2017, 11:49 PM
تعلیم و تربیت

حضرت جنید نے سب سے پہلے علوم شریعت کو حاصل کرنے میں مشغول ہوگئے اور نوبرس کی عمر میں تجوید اور ترسیل کیساتھ قرآن مجید کو حفظ کیا اسکے بعد دس سے پندرہ سال کی عمر میں حدیث شریف پڑھنے اور کتابت حدیث کا خوشگوارفریضہ انجام دینے میں گذار ۔ آپ نے علم حدیث حضرت سری سقطی کے علاوہ دیگر اکابرمحدیثن سے حاصل کیا ۔علم حدیث میں مہارت حاصل کرنے کے بعد علم فقہا کی طرف اپنی توجہ مبذول کی اور 16سے 20سال کی عمر کے دوران اپنے عہد کے ممتاز بغدادی فقہا ابوعبیدہ ابوثور کے علاوہ دیگر فقہا سے علم فقہہ کو حاصل کیا اور بیس سال کی عمرشریف میں اپنے استاد ابوثور کی موجودگی میں منصب افتاء پر فائز ہوئے۔ آپ جو فتویٰ دیتے وہ عالم اسلام میں مستند و مسلم تسلیم کئے جاتے۔