PDA

View Full Version : سلاسل کے پیشوا



Admin-3
03-02-2017, 11:55 PM
سلاسل کے پیشواء

حضرت جنید بغدادی کے لئے ایک بڑا خراجِ عقیدت تو یہ ہے کہ تصوف کے تمام سلاسل نےبالاتفاق اُن کو اپنا پیشوا تسلیم کیا ۔ اور ہر عہدکے صوفیا اپنے انتساب انہی کی طرف کرتے رہے ہیں ۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے لکھا ہے کہ تصوف کے سلاسل اپنےاوراد اور اذواق میں باہم مختلف ہیں لیکن اپنے نسب میں سب حضرت جنید پر متفق ہیں ۔تصوف کے تمام سلاسل حضرت جنیدؒ کے واسطے ہی سے اوپر کو پہنچتے ہیں ۔ حضرت سیّد علی ہجویری داتا گنج بخش علیہ الرحمہ نے کشف المہجوب میں جن دس سلسلوں کو پر قائم قراردیا ہے ان میں سے ایک سلسلہ جنیدیہ جس کے مؤسس حضرت جنیدؒ ہی ہیں اور باقی 9 سلسلوں میں سے 5 سلسلے ایسے ہیں جن کے بانیوں کا حضرت جنید سے گہرا قریبی اور روحانی تعلق ہے، اس کے علاوہ سلاسل اربعہ قادریہ چشتیہ نقشبندیہ اورسہروردیہ ان چاروں سلسلوں میں سے دو قادریہ اور چشتیہ کا حضرت کی ذاتِ گرامی سے بلاواسطہ تعلق ہے ۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ ، حضرت شہاب الدین عمر سہروردیؒ ، حضرت شیخ ابواسحق چشتیؒ کاسلسلہ طریقت صرف ایک واسطہ سے حضرت جنید بغدادی کو پہنچتا ہے ۔ اسی طرح نقشبندیہ سلسلہ بھی حضرت جنید بغدادی کو پہنچتا ہے ۔