PDA

View Full Version : غصہ کے ‏اسباب



Admin-2
09-30-2019, 12:56 PM
غصہ کے ‏اسباب:


انسان کو اولاان اُمور سے پرہیز کرنا چاہئیے جو غصہ کا سبب بنتے ہیں اور ثانیاجب غصہ ‏آ جائے تو اسے حت الامکان دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے، اس لئے ہمیں چاہئیے کہ ہم پہلے ان اسباب کو پہچانیں جو غصہ کا ‏سبب بنتے ہیں، غصہ کرنے کے چند اسباب درج ذیل ہیں:

⚡1. حضرت عیسی علیہ السلام نے غصہ کے اسباب بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ غصہ کا سبب باعزت ‏بننا، حمیت، تکبر اور بڑا پن ہے۔

⚡2. بحث و جدال سنجیدگی کی جگہ غصہ کا ماحول پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔

⚡3. بات بات پر گالی دینا، ہر ایک کے ساتھ بد زبانی سے پیش آنا غصہ کا بہت بڑا سبب ہے۔

⚡4. حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ ‏نے کہا کہ کثرت مذاق سے پرہیز کرو، کیونکہ وہ بُرے فعل کی طرف لے جاتا ہے اور کینہ و غصہ کا سبب بنتا ہے۔