PDA

View Full Version : 32:باطل او ر آسان عمل کی پیروی



Admin-2
03-04-2017, 02:49 PM
باطل الرٹ32
باطل او ر آسان عمل کی پیروی



حق کے راستے پرحق کا مسافر جن ا علیٰ ہستیوں کی ہر احساس، سوچ اور عمل میں بہترین پیروی کی کو شش کر تا ہے۔ ان کی پیروی میں اسے اپنی مرضی نہیںچلانی ہوتی۔ بلکہ ہر آسان اور مشکل عمل کی بھی پیروی کر کے اللہ کی رضا ویسے ہی پانے کی کوشش کرنی ہوتی ہے جیسے کہ اس پیاری اور اللہ کی مقرب ہستی نے خود کی ہوتی ہے۔
کبھی خود کو یوں بھی چیک کیا کریں کہ کہیں ہم صرف ایسی پیروی کر کے تو خوش نہیں ہورہے کہ جن معاملات کی پیروی کر نا ہمارے لیے آسان ہے۔ اگر ایسا ہے تو سمجھیں یہاں بھی باطل ہے۔ جس نے ہم پر آرام کی چاہت اور سہولت کے سیٹ اپ کے لیے اپنی پسندیدگی کو ہم پر حاوی کر دیا ہے۔ اور یوں ہم وہ پیروی کا موقع ضائع کر رہے ہیں جو حق کی جانب کے سفر کو تیز کر سکتا تھا۔ یوں سفر ہو تو رہا ہو گا پر تیزی سے نہیں۔ اس حوالے سے ہمیں خود کو چیک کر نا ہے۔ اور جہاں جہاں سے ہم پیروی کا موقع ضائع کر رہے ہیں ان پوائنٹس کو پکڑ کرکام کریں اور باطل کو شکست دیں۔