PDA

View Full Version : 34:باطل اور دِل پھنسانا



Admin-2
03-04-2017, 02:57 PM
باطل الرٹ34
باطل اور دِل پھنسانا



حق کے راہی نے دل ہر حال میں بچا نا ہو تا ہے اور خیال رکھنا ہو تا ہے کہ اگر ہم حسینی مشن کے ورکر کے طور پر کام کرتے ہوئے امت کے لوگوں کو ھدایت کی راہ دکھا رہے ہیں توحق کی راہ لوگوں کو دکھاتے ہوئے ہم نے مکمل طور پر بے لوث رہ کر ہی ہر ایک کو ایک جیسا وقت دینا ہوتا ہے۔ اگر ہم استاد کے طور پر کسی شاگرد حق کے راہی کو کچھ کم وقت دیں اور کسی کو کم...تو سمجھیں یہاں بھی ذات آگئی۔یہ بھی دراصل باطل کا وار ہے۔ وہ اس ایک کیس کے ساتھ ہمارا دل اٹکا رہا ہے۔ اور اب بے لوث کام کی بجائے ہماری ذاتی چاہت بن گئی ہو گی کہ وہ بندہ جہاں پر بھی کسی بھی طرح سفر کے حوالے سے کسی معاملے میں پھنسا ہے تو اسے ہم نکالیں۔ اب ایک تو یہ بات یاد رکھیں کہ کسی بھی شاگرد حق کے راہی کو کسی بھی معاملہ میںسے نکالنے کے لیئے اللہ نے آ پ کو آشنائی دے کر اس کے لیئے مقرر کیا کہ اسے اس کی فلاح کی راہ دکھائیں۔ استاد کے طور پر ہم نے تو سب کو برابر اہمیت دیتے ہوئے سمجھانا ہے اور جو جتناٹائم ، پیار یا توجہ لے اسے دینا ہے۔ کسی کو ذاتی پسند اور چاہت کے تحت زیادہ یا کم ٹائم اور پیار یا توجہ نہیں دینی ہو تی۔ لہذا یہاں الرٹ رہتے ہوئے کسی بھی طرح کی ذاتی چاہت کے بنا ہر ایک کیس کو امتی سمجھتے ہوئے حق کی راہ دکھا کر باطل کو شکست دینی ہے۔