PDA

View Full Version : 35:باطل او ر ذات پر کام



Admin-2
03-04-2017, 02:59 PM
باطل الرٹ35
باطل او ر ذات پر کام



حق کی روشنی اندر ہو تو باطل جس کونے کھد رے سے اندر گھسنے کی کوشش کر ے گا حق کا راہی اسے پہچان کر پکڑے گا اور اس پر ورکنگ کر ے گا۔ ایسے میں باطل کو تکلیف ہو تی ہے اور وہ چھپا وار کر تا ہے۔ باطل ہمیں تھپکی د ے کریہ کہتا ہے کہ تم تو ذات پر کام کے پوائنٹ پکڑنے میںبڑے ماہر ہو ۔ تم بڑے تیز ہو اور باطل تو کمزور ہے کیونکہ تم نے تو باطل کو احساس ،سوچ اور عمل میں پکڑنا سیکھ لیا ہے ۔اب یہ بھی باطل کا وار ہے ۔ اس کو بھی پہچان لیں۔ یہاں باطل پھر مطمئن کر رہا ہو گا کہ ہم خوش ہو جائیں گے کہ بہت سارے پوائنٹ پکڑ لیے ہیں مگر ان کو پکڑنے پر ہی مطمئن کر کے باطل ان پر کام ادھورا چھڑوا دے گا ۔ اگر ان پوائنٹس پر واجبی سا کام کرتے ہوئے
ہمیں Sense of achievement
مل گئی اور عملاََان پر عمل نہ کر سکے تو کوئی فائدہ نہ ہو گا۔ ہم نے ان پوائنٹس کے ملنے پر سچے دل سے اللہ کا شکر ادا کرنا ہوتاہے کہ یہ پوائنٹس ہماری گرفت میں آئے۔ان پر کام کر کے سفر کو تیز کرنا ہوتاہے اور یہی باطل کے اس وار کا منہ توڑ جواب ہے۔