PDA

View Full Version : 37:باطل اور تنگ راستہ



Admin-2
03-04-2017, 03:08 PM
باطل الرٹ37
باطل اور تنگ راستہ



حق کی راہ پر جب ہم آگے سے آگے بڑھتے جائیں گے تو ہمارا راستہ تنگ سے تنگ
ہو تا جائے گا ۔ اب یہاں باطل کبھی یہ خیال بیدار کرے گا کہ اتنا کچھ کرنے کے بدلے میں کچھ تو صلہ ہمیں اللہ کی طرف سے کسی انعام یا آسانی یا عطا کی صورت میں یہاں ملنا چاہیے ۔اب ایسا بھی کیاکہ جتنا آ گے جائیںتو راستے تنگ سے تنگ ہو جائیں۔ ہم سوچیں گے کہ ایسے تنگی میں پڑ کر آ گے جانے سے اچھا ہے کہ بس یہیں تک کاسفر کافی ہے... یہ کون سا چھوٹا مقام یا منزل ہے جہاں اب ہیں ...ہزاروں سے اچھے ہیں... اور یوں ہمیں باطل گھیر گھار کر زبردست چال چلے گا اور ہماری منزل کی جانب ہمارا سفر کسی طرح بھی روکنے کی کوشش کرے گا۔ ایسی باطل سوچوں کا سلسلہ چل پڑ ااور ہم الرٹ نہ ہوئے اور خود کو نہ بچایا تو ان سوچوں کا رخ خطر ناک ہو تا جائے گاکیونکہ یہ راستہ حق کا ہے اور حق کی راہ پر تنگی لازم و ملز وم ہیں۔ اور تنگی اورباد مخالف تو حق کے راہی کو آ گے بڑھنے کا موقع دیتی ہے ۔ اس لیے ہم نے بنا شکوہ کیے تنگی کو تنگی نہیں بلکہ آ گے بڑھنے کا موقع جان کر استعمال کر تے ہوئے باطل کو شکست دینی ہے۔