PDA

View Full Version : 39:باطل اور رہنما کا رویہ



Admin-2
03-04-2017, 03:20 PM
باطل الرٹ39
باطل اور رہنما کا رویہ



اللہ کے راستے پر کوئی بھی خالص اللہ والا خود بھی آشنائی کے سفر میں چل رہا ہو اور آگے بڑھتے ہوئے اگر اپنے ذاتی سفر کے ساتھ دوسروںکو بھی راہنمائی دے کر آگے چلا رہا ہوتو باطل اسکے پیروکاروں کے دل میں اس کے مختلف اوقات میں مختلف رویوں پر دل میں منفی احساسات پیدا کرکے دل کا رابطہ اور یقین کو کمزور کرے گا۔ اور حق کے راستے میں آگے بڑھنے سے روکے گا۔ ہوسکتا ہے کہ باطل ہمارے دل میں ان کے رویے کے حوالے سے منفی خیالات پیدا کرکے اس یقین میں دراڑ ڈالے۔ جبکہ سچ یہ ہوتا ہے کہ ایسے خالص رہنمائی کرنے والے روحانی رہنما یا استاد کسی بھی طرح سے ذاتیات سے بالا تر ہوکر ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ اور ان کے ہر طرح کے رویے میں، چاہے وہ بظاہر سخت ہی ہوں، اپنے شاگرد یا پیروکار کے لیے بہتری و پیار اور کوئی حکمت پوشیدہ ہوتی ہے۔ استاد یا رہنما کا ایسا کوئی بھی رویہ دراصل دوررس نتائج کا حامل ہوتا ہے اور ہمیں سفر میں آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔یہ اور بات ہے کہ ہمیںاپنی کم علمی، ناآشنائی اور کم فہمی کی وجہ سے اس وقت احساس نہ ہو اور سمجھ نہ آئے۔ مگر ہمارا یقین یہی ہونا چاہیے کہ استاد یا رہنما کے ہر رویے میں ہمارے لیے بھر پور پیار اور بھلائی پوشیدہ ہوتی ہے۔اپنے رہنما اور استاد کے ہر رویے کو دل سے قبول کرکے اور اس میں پوشیدہ بھلائی اور پیار پر دل کا یقین مضبوط کرکے باطل کو اپنے راستے میں آنے سے روکیںتاکہ آپ کے حق کی راہ کے سفر کا تسلسل نہ ٹوٹے جسے آگے بڑھانے میں مرکزی کردار آپ کے رہنما یا استا د کا ہی ہے۔اور اسی طرح باطل کے اس وار کا بھرپور جواب دے کر اسے شکست دیتے ہوئے حق کی راہ پر قدم بڑھاتے جائیں۔