PDA

View Full Version : 42:باطل اور دوسروں کوگنجائش دینا



Admin-2
03-04-2017, 03:34 PM
باطل الرٹ 42
باطل اور دوسروں کوگنجائش دینا



باطل زندگی کے معمولات اور معاملات میں ہمیں نہ صرف اپنی من مانیاں کرنے پر مجبور کرتا ہے بلکہ دوسروں پر بھی اپنی مرضیاں چلواتا ہے۔ اور ہم انا کے چنگل میں پھنستے جاتے ہیں۔ ہم اپنے لیے دوسروں کو بھی اپنی مرضی کا ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے پیچھے باطل ہوتا ہے ۔جو ہم سے من مانیاں اور مرضیا ں کرواتا ہے اور ذات کو بڑھاوا دیتا رہتا ہے۔ باطل ہمیں یہ احساس نہیں رہنے دیتا کہ ہمیں دوسروں کی جگہ خود کو رکھ کر سوچنا چاہیئے۔ اور جہاں تک ممکن ہوسکے دوسروں کے لیے آسانی، سکون اور سہولت کا سبب بننا چاہیئے نہ کہ دوسرے ہماری تنگ دلی ، منفی جذبے یا عمل کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوجائیں۔ہم اپنی حد تک اپنی مرضی کرنا چاہتے ہیں تو کم از کم اگلے کو بھی سپیس دیں کہ وہ بھی اپنی مرضی کرے۔ہم ہمیشہ اپنے لئے گنجائش لینا چاہتے ہیں۔ اور اپنے لیے گنجائش لینے کے لیے ہم دوسروں کو تکلیف میں مبتلا کرنے سے بھی باز نہیں رہتے۔ جبکہ اصل میں ہمیں چاہیے کہ پہلے دوسروں کو گنجائش دیں۔ سب کو راستہ دیںجیسے اپنے لیے چاہتے ہیں۔اور ایسا کرتے ہوئے یقین رکھیں کہ آپ"جو بوتے ہیں وہی کاٹتے ہیں"۔تب گنجائش دینا آسان ہوگا۔اوراس گنجائش دینے سے یا کسی کے لیے یک طرفہ سڑک کھولنے سے آپ کے لیے موٹروے کھلے گی۔کیونکہ ایک بیج سے ایک بیج وصول نہیں ہوتا۔اور ایسے جب ہم اپنی مرضیاں توڑ کر دوسروں کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی بجائے دوسروں کو جگہ دینے لگیں گے۔ ان کے لیے آسانی کا سبب بننے لگیں گے تو دل سے تنگی کا خاتمہ بھی ہوگا۔وسعت قلب ملے گی تو ایک دوسرے کے لیے باہمی محبت کومحسوس کریں گے ۔یوں آپس کے تعلق میں بہتری آئے گی اور معاملات بھی درست ہونے لگیں گے۔ ذات پر کام میں بھی تیزی آئے گی اور مجموعی طور پر جذبہ بھی صحیح سمت یعنی صرف اور صرف حق کے سفر میں لگے گا ۔باطل کی چال ناکام ہوجائے گی۔