PDA

View Full Version : 49:باطل اور اس کا ننگا پن



Admin-2
03-04-2017, 03:49 PM
باطل الرٹ 49
باطل اور اس کا ننگا پن



باطل کے بے شمار روپ ہیں۔اس کے لاتعداد چہرے ہیں۔یہ بظاہر کوئی نہ کوئی لبادہ اوڑھ کر رکھتا ہے تاکہ کوئی اس کے روپ کو پہچان نہ سکے۔حق کی راہ کے مسافر اور باطل کی ازلی دشمنی ہے ۔جب بھی حق کی طاقت اورقوت ایمانی پاکر ہم باطل کے ہر روپ کو پہچان لیتے ہیں اور اس سے لڑنے کے قابل ہوجاتے ہیںتو اس کے ہرروپ اور چہرے کو دوسروں کے سامنے بھی کھول کر اسے ننگا کرتے ہیں تاکہ وہ بھی اس سے لڑ سکیں۔ ایسے میں اپنے ننگے پن سے باطل تلملا اٹھتا ہے۔اور عین اسی وقت وہ نت نئے ہتھیار استعمال کرکے اس حق کے راہی کو مزید گھیرنے کی بھر پور کوشش کرتا ہے جو خود بھی باطل سے لڑ رہا ہو اور اسکی پہچان اور شعور دوسروں کو بھی دے رہا ہو۔
باطل اس کو مختلف طرح سے پھنسائے گا کیونکہ باطل کوخبر ہے کہ اس ایک حق کے راہی کا وہاں اس کے ہاتھ سے نکل جانا اس کا چہرہ نہ صرف اس کے سامنے ننگا کرے گا بلکہ اس کے توسط سے اس کا بھید دوسروں پر بھی کھلے گا۔ اس لیے یہاں باطل کو پہچان کر اس کی پہچان آگے دوسروں کو دینے والا ہر حق کا راہی الرٹ رہے او رباطل کی اصلیت ہر ہر پہلو سے سب پر کھولنے کی بھر پور اور فوری کوشش کرکے باطل کو مزہ چکھائے۔ اس طرح باطل کسی بھی پہلو سے چھپا نہ رہ سکے گا اور یہی باطل کا ننگا پن اس کی شکست کی اور حق کے غالب ہونے کی علامت ہے۔
الرٹ رہیں کہ جب جب باطل کی پہچان ہم آگے دینے کی کوشش کریں گے ۔باطل ہمیں پھنسانے کی کوشش کرے گا کہ ہماری توجہ اس طرف سے ہٹ جائے۔ اور ہم اس کے جال میں پھنس کر اس کا چہرہ دوسروں کو دکھانے سے رک جائیں۔
اس کی یہ کوشش ناکام بنانے کے لیے اپنے مرکز سے اپنے رہبر و رہنما سے مزید جڑ جائیں اور وھاں سے پاور لے کرباطل کا وہ چہرہ سب کو دکھا دیں جو آپ نے دیکھا۔ ایسا کرنے سے وہ دوبارہ مڑ کر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔
بظاہر بے حد طاقتور نظر آنے والے باطل کی اوقات اسی قدر ہوتی ہے کہ ننگا ہوتے ہی منہ چھپانے کو بھاگ جاتا ہے۔