PDA

View Full Version : 50:باطل اور مرضیوں پر مرضی



Admin-2
03-04-2017, 04:07 PM
باطل الرٹ 50
باطل اور مرضیوں پر مرضی



حق کے راہی نے خود پر گہری نظر رکھ کر ذات پر کام کرتے ہوئے ہر پہلو سے اپنی پسند، چاہتوں، خواہشوں اور مرضیوں سے ہاتھ اٹھانا ہوتا ہے۔ذات کی قید سے آزادی اندر ایمان کی قوت بڑھاتی ہے۔ یوں خالص ہوتے ہوئے قرب کا سفر جاری رہتا ہے۔باطل یہاں بھی پنجہ آزمائی کرنے سے باز نہیں آتا۔جب ہم ذات پر کام میں لگے ہوں تو وہیں آگھیرتا ہے اورہمیں باریک بینی سے اپنا جائزہ لینے سے باز رکھتاہے ۔ باطل اپنی ذات کی تہہ میں جا کر ا س جڑ کو ڈھونڈنے سے روکتا اوراپنی ذات پر ہونے والے سطحی کام سے مطمئن کردےتا ہے۔ اسی اطمینان کی وجہ سے اول تو ہم نظر گہری نہیں رکھ پاتے اور اگر نظر ہو بھی تو گہرائی میں جاکر گند کی جڑ ڈھونڈ کے اسے اندر سے اکھاڑ کر باہر نہیں پھینک پاتے بلکہ اس گند کو ختم کرنے کے لیے جو تھوڑ اسا کام کیا ہوتو باطل اسی معمولی کوشش سے مطمئن کر دیتا ہے ۔اور ہم باریکی سے اپنا جائزہ لیکر ذات کو کونے کھدرے سے ڈھونڈ کر مٹانے کی بجائے صرف سطحی سی نظر خود پر رکھ کر خوش رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ذات اپنی مرضیوں ، پسند، خواہشوں اور چاہتوں کا مجموعہ ہے ۔ہم نے اس سب کو جڑ سے ختم کرنا ہوتا ہے اور یہی ہمارے سفر کو آگے بڑھاتا ہے۔جب ہمیں باطل یوں اپنی سطحی ورکنگ سے مطمئن کرتا ہے تو تب دراصل ہم اپنی پسند، چاہتوں، خواہشوں اور مرضیوں کو ختم کرتے ہوئے بھی اپنی سہولت مدنظر رکھنے لگتے ہیں۔ اور اپنی مرضیوں سے بھی اپنی مرضی سے ہاتھ اٹھاتے ہیں۔ یوں ہمارا حق کی راہ کا سفر متاثر ہوتا ہے اور جب ہم اس وجہ سے سفر کا مطلوبہ ہدف یعنی ٹارگٹ حاصل نہیں کرپاتے تو بھی باطل مزید پھنساتا ہے۔ ہمیں شکوے میں مبتلا کرتا ہے اور نظرا پنی غلطی پر نہیں جانے دیتا ۔ ہم نے ذات کو اپنی سہولت اور آسانی کے مطابق نہیں کاٹنا ہوتا بلکہ جب جہاں اور جیسے ذات ابھرے وہاں پوری طرح سے اس وقت ذات کے نظر آتے ہوئے پہلو پر کام کرنا اور اس کی جڑ کو اندر سے اکھاڑ پھینکنا ہوتا ہے تاکہ اس کے دوبارہ پھلنے پھولنے کا کوئی جوازنہ رہے ۔اور باطل کی کوشش ناکام ہوجائے۔