PDA

View Full Version : 54:باطل اور دنیاوی مسائل



Admin-2
03-04-2017, 04:23 PM
باطل الرٹ54
باطل اور دنیاوی مسائل



کسی بھی طرح کے دنیاوی مسائل اور پریشانی میں گھر کر جب ہم کسی خالص اللہ والے اپنے رہبر یا استاد سے رابطہ کرتے ہیںاور دعا کرتے ہیں اوران مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی ہماری کوئی دعا ہماری چاہت اور پسند کے مطابق قبول نہ ہویا فوری طور پر دنیاوی مسئلے حل نہ ہوں تو باطل پھنساتا ہے کہ دعا کے باوجود کام تو ہوتا نہیں اس لیے مرشد، استاد یا رہبر سے رابطہ رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔ اور اس طرح باطل ہمیں اچھی بات سننے سے، اللہ کی آشنائی یا دل اور روح کا سکون اور پاور لینے سے بھی ہٹانے کی کوشش کرتا ہے تا کہ حق کی راہ پر آگے نہ بڑھ سکیں۔ جب بھی باطل اللہ کی آشنائی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے ان مسائل کوسامنے لیکر آئے اور ان کے حل نہ ہونے کی صورت میں اپنی چال میں پھنسائے تویہاں یقین اس بات پر مضبوط رکھیںکہ اللہ کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے جسے ہم اپنی محدود عقل و فہم کی وجہ سے نہیں سمجھ سکتے ۔ اللہ کبھی بھی دعا رد نہیں فرماتا بلکہ اسے بہترین طریقے سے مقرر کردہ وقت پر پورا فرماتاہے۔اور باطل کے وار کا جواب دینے کے لیے اپنے رابطے کو رہبر/استاد کے ساتھ مضبوط رکھیں تاکہ اس کی وجہ سے حق کی پاور دل میں اترے۔ قوت ایمانی میں اضافہ ہو۔ اور آپ اللہ کے قرب کے سفر میں آگے بڑھ سکیں اور باطل کے اس وار کا منہ توڑ جواب دیں۔