PDA

View Full Version : 57:باطل اور خواہ مخواہ کی حواس باختگی



Admin-2
03-04-2017, 04:32 PM
باطل الرٹ57
باطل اور خواہ مخواہ کی حواس باختگی



باطل کسی بھی پوائنٹ یا معاملے میں حق کے راہی کو پھنسانے کے لیے کوئی نہ کوئی چال چلتا ہے ۔جس کے کامیاب ہونے پر حق کا راہی پھنس جاتا ہے اور حواس باختہ ہو جاتا ہے۔ اور کبھی اس پھنسنے سے پہلے ہی باطل اس چال کے بارے میں سوچیں ڈال کر حق کے راہی کو حواس باختہ کردیتا ہے۔ یوں بوکھلا کر وہ اور پھنس جاتا ہے اور پوائنٹ میں سے نکلنا مشکل ہوجاتاہے۔باطل ہمیں اس پوائنٹ پر کام نہیں کرنے دیتا بلکہ حواس باختہ کرکے توجہ اس پوائنٹ پرورکنگ کرکے وہاں سے نکلنے سے ہٹا دیتا ہے ۔ عمل کی پاور میںکمی آتی ہے توسفر خود بخود سست ہوجاتا ہے یا رک جاتا ہے اور یہی باطل کی چال ہے۔ایسے میں ہوتا یہ ہے کہ ذرا سا کسی پوائنٹ پر پھنسنے پر حق کا راہی الرٹ ہونے لگتا ہے مگر دوسری طرف باطل بھی فوراََ الرٹ ہوجاتا ہے۔ وہ حق کے راہی کی توجہ اسی پوائنٹ پر ہی مرکوز کر ا کے اسے حد سے زیادہ الرٹ کردیتا ہے۔ اوراسی کے بارے میںسوچنے پر مجبور کرکے نہ پھنسے ہوئے ہونے کے باوجود بھی اسی پوائنٹ پر پھنسا لیتا ہے۔ یعنی یہاں معاملہ ”آباطل مجھے مار“والا ہوجاتا ہے۔کیونکہ حق کا راہی باطل کے بارے میں غیر ضروری طور پر یہی سوچتے سوچتے ہی پھنس جاتا ہے کہ ”مجھے تو نہیں پھنسنا “۔ اب باطل یہی نہ پھنسنے کی پلاننگ کرواتے کرواتے اور اس گند کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرکے نہ نہ کرتے بھی اسی گند میں پھنسا دیتا ہے ۔یہاں کیونکہ ہم اپنی ساری کی ساری سوچوں اور توجہ کا مرکز خود باطل کو ہی بنا بیٹھتے ہیں۔ اس لیے ہمارا اپنے مرکز سے دل کا رابطہ کٹ جاتا ہے جہاں سے ہمیں حق کی پاور مل رہی ہوتی ہے۔ اور کیونکہ ہمارا دل مرکز سے نہیں جڑا ہوتا تو ہم وہاں سے حق کی پاور کو وصول نہیں کرپاتے۔ اس وقت خود ہی باطل باطل پکار کر اپنے اندر باہر اس کا بول بالا کرتے ہیں اور حواس باختہ ہوکر اتنا الجھ جاتے ہیں کہ باطل کو ہمیں اپنے جال میں پھنسانے میں ذرا مشکل پیش نہیں آتی۔
اب اگر شروع میں ہی اس پوائنٹ کو پکڑ لیں اور یہ سوچنے کی بجائے کہ اوہ..... !پھنس ہی نہ جائیں... یا پھر پھنس کر وہاں لکیر پیٹنے کی بجائے کہ پھنس گئے وہاں سے تیزی سے نکلنے کی کوشش کریںتو باطل کی یہ چال ہر گز کامیاب نہ ہوگی۔یعنی کسی پوائنٹ پر پھنس جائیں تو حواس بحال رکھیں ۔اور باطل کو غیر ضروری توجہ اور اہمیت دینے کی بجائے وہاں حق کو پکڑیں۔ اپنے مرکز سے رابطہ مضبوط کریں اور حق کی آشنائی کی پاور سے اس پوائنٹ پر فوری کام شروع کرکے باطل کا سر قلم کردیں۔